Wednesday, 17 April 2019

اسلام آباد:ایمنسٹی سکیم کی منظوری کے حوالے سے وزیراعظم کی صدارت میں اہم اجلاس
اسلام آباد ( نمائندہ پی پی یو جے سے ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے جس میں ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے
میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے جس میں ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ایمنسٹی اسکیم پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے، کابینہ ارکان کے اعتراضات پر ایمنسٹی اسکیم پر تفصیلی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم پر بحث میں دلچسپی رکھنے والے ارکان کو بلایا ہے، اجلاس میں اتفاق رائے پیدا ہونے کی صورت میں معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا جب کہ ایمنسٹی اسکیم پر اتفاق رائے کی صورت میں خصوصی کابینہ اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد:پاکستان اقتصادی پالیسیوں کے بعدہمارے سرمایہ کاروں کا۔اعتماد بڑھا
اسلام آباد ( نمائندہ پی پی یو جے سے ) چینی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کے باعث چینی سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتماد بڑھا ہے میڈیا کے مطابق چینی سفیر یاؤجنگ کی قیادت میں چائنیز سرمایہ کاروں اور تاجروں نے وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور، باہمی تعاون اور سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کے بارے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جب کہ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ چین کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے چینی سفیر کو پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول کی فراہمی کے بارے میں اقدامات سے متعلق بتایا کہ چین پاکستان کا قابل بھروسہ دوست ہے، پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کا تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔

Tuesday, 16 April 2019

اسلام آباد:شریف خاندان اور آصف زرداری کا دولت کمانے کا طریقہ واردات ایک ہے
اسلام آباد ( نمائندہ پی پی یو جے سے )  وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اور آصف زرداری کا دولت کمانے کا طریقہ واردات ایک ہے، اب دونوں کا اپنے دفاع کے لیے مؤقف بھی ایک ہو چکا ہے کہ دونوں کے پاس کوئی جواب نہیں،
اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب سے اربوں روپے کے کالے دھن کے حقائق سامنے آئے ہیں شہباز شریف اینڈ سنز سے کوئی جواب نہیں بن پا رہا، شہباز خاندان کی طرف سے کل سے دی جانے والی وضاحتوں اور بیانات کے باوجود حقائق پر واضح جواب یا تردید سامنے نہیں آسکی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سلمان شہباز حقائق کا جواب دینے سے قاصر رہے ہے، ان کے پاس اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی کا کوئی جواب نہیں تھا، وہ ملک سے بھاگے ہوئے ہیں اور ان کا واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں لگتا۔
اسلامآباد:بین الاقوامی کمپنیوں کی سرمایہ کاری حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی مظہر ہے
اسلام آباد ( فیصل ستی سے ) غلام سرور خان کی یونائٹیڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ کے وفد سے ملاقات کی ، پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش وپیداوار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ، یو ای جی گروپ کے چیف ایگزیکٹو چو جین فینڈ بھی موجود تھے بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنیوں کی پاکستانی بھاری سرمایہ کاری حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی مظہر ہے , حکومت ملک میں تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار سے منسلک مقامی اور بین الاقوامی کمپنی کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے تیل و گیس کی مد میں امپورٹ بل میں کمی لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں. غلام سرور خان
اسلام آباد:بچپن کے باغی مزاج کا یہ عالم تھا کہ داداکی شاعری رد کر دیتا تھا
اسلام آباد ( نمائندہ پی پی یو جے سے ) پانچویں جماعت کا ایک طالب علم عمر اور قد کاٹھ میں بڑا ہونے کے ناتے مانیٹر بنایا گیا ،اُس کے اِس مرتبے کے ناتے اساتذہ نے اُسے ایک پروگرام کے لیے ایک تقریر لکھ کر دی، لیکن پروگرام والے دن وہ تقریر لانا بھول گیا۔ اساتذہ نے ہنگامی طور پر تقریر کے کچھ نکات لکھ کر یہ ذمہ داری ایک دوسرے طالب علم کو سونپ دی اور پھر اس طالب علم نے مختصر تیاری کے ساتھ وہ تقریر کر دی، اس تقریر کو بہت زیادہ سراہا گیا،
یہ اتفاقیہ امر اُس دوسرے طالب علم کی ’ہم نصابی سرگرمیوں‘ کی طرف آمد کا ایک راستہ سا کھول گیا، یا پھر اِسے بارش کا پہلا قطرہ کہہ لیں۔۔۔ آج اس طالب علم کو ہم ممتاز محقق، شاعر اور ادیب سہیل احمد صدیقی کے طور پر جانتے ہیں، جو شعبہ تشہیر کے شہ سوار ہونے کے ساتھ ساتھ بطور صحافی بھی اپنی شناخت رکھتے ہیں .
اسلام آباد:دہشت گردی کیخلاف مسلم ممالک کو ملکر کقم کرنا ہو گا،امام کعبہ
اسلام آباد ( ارم خان سے ) امام کعبہ شیخ عبد اللہ عواد الجہنی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی طاقت ہے تاہم دہشت گردی کیخلاف مسلم ممالک کو ملکر کام کرنا ہوگا ،امام کعبہ شیخ عبد اللہ عواد الجہنی نے گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے الگ الگ ملاقات کی اور کہا پاکستان سعودی عرب کی طاقت ہے، دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ،ایوان صدر آمد پر صدر عارف علوی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ صدر نے کہاکہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مدد کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لیے۔ حج کوٹہ بڑھانا بھی خوش آئند ہے۔ امام کعبہ نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات کی بنیاد ایمان ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے امام کعبہ نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

Friday, 23 November 2018

اسلام آباد:احتساب عدالت صاف پانی کرپشن کیس ملزمان کے گیارہ روزہ ریمانڈ میں توسیع
اسلام آباد ( آصف شاہ سے) احتساب عدالت میں صاف پانی کرپشن کیس میں ملوث ملزم قمرالسلام اور وسیم اجمل کیس کی سماعت عدالت نے دونوں ملزمان کے مزید 11 روزہ جوڈیشل ریمانڈ، میں توسیع کر دی ملزمان کو دوبارہ 03 دسمبر کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گااحتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی ملزمان کو 25 جون 2018 کو نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھاملزمان کو 48 روزہ جسمانی ریمانڈ کاٹنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا
ملزم انجینئر قمر اسلام راجہ پر 84واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا ٹھیکہ غیر قانونی طورپر مہنگے داموں دینے کا الزام ہے،واٹر پلانٹس میں 56ریورس آسموسز پلانٹس تھے جبکہ 28 الٹرا فلٹریشن پلانٹس شامل ہیں،واٹر پلانٹس چار تحصیلوں میں لگائے جانے تھے جن میں حاصل پور، منچن آباد، خان پور اور لودھراں شامل ہیں،ملزم انجینئر قمرالسلام راجہ نے بدنیتی کے ذریعے بڈنگ کے کاغذات میں مالی تخمینہ بڑھا کر ظاہر کیا،ملزم کی جانب سے کے ایس بی پمپس نامی کمپنی کو مہنگے داموں ٹھیکہ دیا گیا پروکیورنمنٹ کمیٹی کے انچارج ہوتے ہوئے مہنگے داموں کے ایس بی پمپس کا ٹھیکہ منظور کیا، ملزم نے مبینہ طورپر 102واٹر فلٹریشن پلانٹس کا ٹھیکہ کے ایس بی پمپس کو مہنگے داموں دیا،ملزم نے 102واٹر پلانٹس کا ٹھیکہ بورڈ آف ڈائریکٹر سے منظور کروایا بلکہ ٹھیکے کے کاغذات میں بعد ازاں تبدیلیاں بھی کیں،سابق سی ای او ملزم وسیم اجمل پر پراجیکٹ بڈنگ کے بعدغیر قانونی طورپر صاف پانی کمپنی کے کاغذات میں تبدیلیاں کرنیکا الزام ہے، ملزم کا یہ اقدام پنجاب پریکیمنٹ رولز 2014کی سخت خلاف ورزی ہے، وسیم اجمل سابق سی ای او صاف پانی کمپنی نے 8فلٹریشن پلانٹس غیر قانونی طورپر تحصیل دنیا پور میں لگائے جبکہ متعلقہ علاقہ کنٹریکٹ میں شامل نہ تھا ملزم وسیم اجمل نے کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹ سے ملی بھگت کرتے ہوئے معاہدے کی شقوں میں ردوبدل کیا ملزم وسیم اجمل کی جانب سے علی اینڈ فاطمہ پرائیویٹ لمیٹیڈ کوبورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بغیر غیر قانونی طورپر چوبیس اعشاریہ سات ملین کی رقم فراہم کی ، نیب
ملزم وسیم اجمل نے رقم آفس کے کرایہ کی مد میں ادا کی، نیب لاہورجبکہ اس آفس کا قبضہ ہی حاصل نہ کیا گیا تھا،نیب لاہورملزم وسیم اجمل کی صاف پانی کمپنی میں بطور سی ای او تعیناتی غیر قانونی تھی، نیب ملزم وسیم اجمل کی تعیناتی مبینہ طورپر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے کی گئی .

Monday, 19 November 2018

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کو وزارتوں کی سو روزہ کارکردگی رہورٹس ملنا شروع
اسلام آباد (آصف شاہ سے)  وزیراعظم عمران خان کو مختلف وزارتوں کی 100روزہ کارکردگی رپورٹس ملنا شروع ہوگئیں ہیں ، اسدعمر، شیخ رشید، مراد سعید  میں سخت مقابلہ ہے، مرادسعید نے کارکردگی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور 50دن میں100روزہ منصوبہ بندی کےاہداف حاصل کرلئے ہیں
تفصیلات کے مطابق حکومت کے 100 روز مکمل ہونے میں صرف 12 دن باقی رہ گئے ہیں ، وفاقی وزرا کی 100روزہ منصوبہ بندی میں ٹاپ 10 کی بھاگ دوڑ جاری ہے ، مختلف وزارتوں کی100 روزہ کارکردگی رپورٹس وزیراعظم کو ملنا شروع ہوگئیں ہیں۔کارکردگی میں اسد عمر، شیخ رشید، مراد سعید میں سخت مقابلہ ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی ، شہریار آفریدی، فیصل واوڈا، زلفی بخاری اور طارق بشیر چیمہ بھی دوڑ میں شامل ہیں۔
وزیرمملکت برائے مواصلات مرادسعید نے کارکردگی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور 50دن میں100روزہ منصوبہ بندی کےاہداف حاصل کرلئے ، انھوں نے وزارت میں 3 ارب 55کروڑ روپے کی بچت جبکہ نئے منصوبے بھی شروع کئے ، وفاقی کابینہ کے اجلاس کےدوران وزیراعظم نے مراد سعید کو شاباشی بھی دی۔
ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے پر وزیرخزانہ اسد عمر بھی ٹاپ10میں شامل ہیں ، اسد عمر نے 100روز میں معیشت کو سنبھالا دینے کا ٹارگٹ حاصل کرلیا ، وزیرخزانہ نے سعودی عرب، یو اےای اور چین سےکامیاب اقتصادی معاہدے کئے۔
وزیرریلوےشیخ رشید بھی دوڑ جتنے کے دعویدار ہیں ، انھوں نے نئی ٹرینوں کا آغاز کیا اور آمدن میں 2ارب کا ریکارڈ اضافہ کیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے100 دن بھی انتہائی اہم رہے،بااثرممالک سےسفارتی تعلقات،ملک کامیاب خارجہ پالیسی پر گامزن ہے، شاہ محمود قریشی نے مضبوط خارجہ پالیسی سے متعلق دوٹوک موقف، اقوام متحدہ میں خطاب نمایاں، مسئلہ کشمیرمیں بھارتی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو کھل کر بیان اور عالمی برادری کےسامنے دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی قربانیاں کو بیان کیا۔
وفاقی وزیربرائےآبی منصوبہ بندی فیصل واوڈا کو صرف 50 روز مل سکے، فیصل واوڈا نے صوبوں کو پانی چوری روکنے کے اقدامات پرآمادہ کیا، انھوں نے صوبوں میں پانی چوری روکنے کے لئے پہلی بار ٹیلی میٹرز کا منصوبہ شروع کیا، ورلڈ بینک کے ساتھ کامیاب مذاکرات سے رکا ہوا لون واپس حاصل کرلیا جبکہ وزارت میں واٹر پالیسی میں تبدیلی کے عمل درآمد کا آغاز ان کی بڑی کامیابی ہے۔
زلفی بخاری کی وزارت اوورسیزمیں بھی اہم اقدامات اٹھائے گئے،زلفی بخاری نے ہزاروں غیرقانونی بھرتیاں اوربےقاعدگیاں پکڑی اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سہولتیں اور نئے پروگرامز شروع کئے۔
وزیرہاؤسنگ طارق بشیرچیمہ کی 50لاکھ گھروں کے منصوبے میں کارکردگی نمایاں رہی.

Sunday, 18 November 2018

اسلام آباد:جو لیڈر یو ٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان
اسلام آباد ( نعمان فاروق خان سے ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں جب کہ چین سے بہت بڑا پیکج ملا ہے اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، نیپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لیکر بہت بڑا نقصان کیا جب کہ نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین سے بہت بڑا پیکج ملا ہے، چین نے ابھی تک کسی کو اتنا بڑا پیکج نہیں دیا ہے، سعودیہ عرب سے بھی بڑا پیکج ہوسکتا ہے لیکن تفصیلات عام نہیں کرسکتے، اگر ہمارا پیکج پبلک ہوجائے تو دنیا کے باقی ممالک بھی ایسا ہی پیکج مانگیں گے
اسلام آباد:منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن امپورٹڈ شراب اور بیئر برآمد
اسلام آباد( نمائندہ پی پی یو جے سے)  وفاقی پولیس کا بدنام زمانہ شراب فروش ملک التمش کے گھر پر چھاپہ ۔100بوتل امپورٹڈ شراب اور 530 کین بئیر  بر آمد کر کے ملزم ہیبت خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایک اور کارروائی میں نوید خان نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 250 گرام پاوڈر بر آمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا پولیس نے ایس پی صدر عمرخان۔ڈی ایس پی شالیمار عبد الرزاق اور ایس ایچ رمنا جمشید خان کی نگرانی میں سیکٹر جی الیون میں ملک التمش نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا جس میں غیر ملکی شراب کی ایک سو بوتل اور 530 کین بئیر کے بر آمد کئے ۔گھر میں موجود ہیبت نامی ملزم کو گرفتار کر کے شراب فروشی میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی بر آمد کر لی۔ایک اور کارروائی میں نوید نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے آئی جی اسلام آباد محمدعامر زوالفقار خان کی ہدایت پر پورے اسلام آباد میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کر رکھا ہے۔
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن کو تحلیل کر دیا
لاہور ( نمائندہ پی پی یو جے سے)  سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن کو تحلیل کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں نیا بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کر دی چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے لاہور رجسٹری میں پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن ارکان کے تقرر کے معاملے کی سماعت کی سماعت کے دوران پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئیں چیف جسٹس نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے آپ سے بڑی امیدیں تھیں، آپ نے بورڈ میں کیسے کیسے لوگ شامل کر رکھے ہیں'یاسمین راشد نے جواب دیا کہ 'سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق بورڈ بنایا گیا اور طریقہ کار کے مطابق ممبران کی نامزدگی کی گئی جس کی وزیراعلیٰ نے منظوری دی'جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ 'یہ ادارہ ریگولیٹر ہے مگر وہاں پر سیاست ہو رہی ہے'عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ 'بورڈ کو غیر جانبدار اور آزاد ہونا چاہیے'اس موقع پر چیف جسٹس  نے ہدایت کی کہ بہترین شہرت والے افراد کو شامل کرکے نیا بورڈ تشکیل دیا جائے دوران سماعت پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن کے ممبر شفقت چوہان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ 'ممبر حسین نقی اور  چیئرمین جسٹس (ر) عامر رضا کی تلخ کلامی ہوئی جس کا دیگر ممبران سے کوئی تعلق نہیں'شفقت چوہان کا مزید کہنا تھا کہ 'حسین نقی نے چیئرمین جسٹس (ر) عامر رضا کو استعفی دینے کا نہیں کہا بلکہ انہوں نے خود مستعفی ہونے کا کہا'چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ 'کہاں ہے حسین نقی، جس کی وجہ سے جسٹس (ر) عامر رضا نے استعفی دیا ممبر بورڈ حسین نقی کے پیش ہونے پر چیف جسٹس نے سوال کیا 'آپ کیا ہیں؟' جس پر حسین نقی نے جواب دیا کہ 'میں اسلامیہ کالج یونین کا سیکریٹری رہا ہوں'چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 'پھر چھوڑیں بورڈ اور جا کر یونین چلائیں'چیف جسٹس نے حسین نقی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ 'انہوں نے بورڈ کے چیئرمین جسٹس عامر رضا کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی حسین نقی نے کہا کہ 'مجھے بولنے کا موقع دیا جائے، میں اونچی آواز پر معذرت خواہ ہوں'تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ 'آپ کی جرات کیسے ہوئی، ہم آپ کو توہین عدالت کا نوٹس دیں گے'حسین نقی نے عدالت کے روبرو کہا کہ 'میں آپ سے 20 سال بڑا ہوں، میری بات پوری سنیں'تاہم چیف جسٹس نے انہیں عدالت سے معافی مانگنے کا کہا، جس پر حسین نقی نے کہا کہ 'میں عدالت سے معافی مانگتا ہوں'اس موقع پر چیف جسٹس نے حکم دیا کہ 'حسین نقی کو میری عدالت سے باہر لے جائیں'سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ نے پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن کو تحلیل کردیا اور 2 ہفتوں میں نیا بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Thursday, 15 November 2018

اسلام آباد:بحریہ اور ہمدرد یونیورسٹی میں ہیروئین سپلائی کرنے والا طالبعلم گرفتار
اسلام آباد (فیصل ستی سے)ایس ایچ او گنجمنڈی راجہ اعزاز عظیم کا کہنا ہے کہ طالبعلم بحریہ یونیورسٹی میں مکینیکل انجیئرنگ کے ساتویں سمسٹر میں زیرتعلیم تھا اور کوئی عرصہ سے یونیورسٹی میں منشیات سپلائی کرنیکا مکروہ دھندہ کر رہا تھا ایس ایچ او کے مطابق ملزم طالبعلم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد کے سب سے بڑے منشیات ڈیلر خرم خالد عرف دادا کے عدالت سے وارنٹ گرفتاری بھی حاصل کر لیے گئے ہیں جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے  تاہم اپنے آپ کو دادا کہنا والا منشیات کا ڈیلر ابھی تک روپوش ہےگنجمنڈی پولیس نے اسلام آباد میں قائم بحریہ یونیورسٹی اور ہمدرد یونیورسٹی میں منشیات سپلائی کرنے والے یونیورسٹی کے طالبعلم شاہ میر فیاض کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ میر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ راولپنڈی اسلام آباد کے سب سے بڑے منشیات سمگلر خرم خالد عرف دادا کے ڈیرے ڈھوک دلال گلی نمبر تین میں موجود تھا پولیس کا کہنا ہے کہ رینجرز پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران جب منشیات کے بڑے سمگلر خرم خالد عرف دادا کے ڈیرے کی تلاشی لے رہے تھے تو اس وقت شاہ میر فیاض نے بھاگنے کی کوشش کی تھی جب اسکے ہاتھ میں پکڑے شاپر کی تلاشی لی گئی تو اس میں 1050 گرام ہیروئن اور 1،45،670 روپے تھے دونوں برآمد ہونے پر اسکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے
ایس ایچ او گنجمنڈی راجہ اعزاز عظیم نے  بتایا کہ جس گھر سے یونیورسٹی کے طالبعلم کو پکڑا گیا ہے وہ ایک بڑے منشیات سمگلر کا ہے اور کافی عرصہ سے منشیات سمگلر راولپنڈی اسلام آباد میں یہ مکروہ دھندہ کر رہا ہے،ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم طالبعلم نے پولیس کو بیان بھی دیا ہے کہ وہ منشیات سمگلر خرم خالد عرف دادا کے لیے مزدوری کرتا ہے اور بحریہ،ہمدرد یونیورسٹی میں منشیات کا سپلائر ہے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد میں منشیات سپلائی کرنے والے بڑے ڈیلر خرم خالد عرف دادا کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں بہت جلد منشیات کا بڑا ڈیلر بھی پولیس کی گرفت میں ہو گا راولپنڈی پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے  نام نہ ظاہر کرنی کی شرط پر بتایا کہ منشیات ڈیلر خرم خالد عرف دادا کئی برس سے منشیات سپلائی کا کام۔کرتا ہے انسداد منشیات فورس(اے این ایف) کے اکثر افسران کو بھی اس بارے میں معلوم ہے لیکن۔اے این ایف نے آج تک اس ڈیلر کو گرفتار کرنے کی زحمت نہ کی اور ڈھوک دلال میں اس کا گھر بھی حویلی طرز کا بنا ہوا ہے جس کے باہر کتے اسکے بعد دروازے پر ایسے تالے لگائے گئے ہیں جن کو توڑنا پولیس کے بس کی بات نہیں اسکے علاوہ منشیات ڈیلر نے اپنے مکروہ دھندے کو بچانے کے لیے حویلی طرز گھر پر کرنٹ بھی چھوڑا ہوا ہے تاکہ گرفتاری عمل۔میں نہ لائی جا سکی پولیس افسر کا کہنا تھا کہ اے این ایف کے پاس تمام وسائل ہونے کے باوجود منشیات سمگلر کی گرفتاری نہ کرنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے پولیس اپنی پوری کوشش میں ہے کہ اس سمگلر کو گرفتار کیا جائے کیونکہ قبل ازیں بھی  پولیس نے چھاپہ مار کر دادا کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم منشیات ڈیلر نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ وہ سلوک کیا تھا جو بیان کرنے کے قابل نہیں اسکے باوجود ہم اپنی پوری توانائی لگا رہے ہیں کہ جلد از جلد اس بڑے منشیات ڈیلر کو گرفتار کیا جائے اور بہت جلد کامیابی بھی متوقع ہے۔

Wednesday, 14 November 2018

اسلام آباد:وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے تحفہ میں ملنے والی قیمتی گھڑی خزانے میں جمع کرا دی
اسلام آباد (پی پی یو جے سے) وزیراعظم عمران خان نے حب الوطنی کی نئی مثال قائم کر دی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے تحفے میں ملنے والی انتہائی قیمتی گھڑی قومی خزانے میں جمع کرا دی ہے سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کو 1 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کی   شوپارڈ   کمپنی کی گھڑی تحفے میں دی جو وزیراعظم قانون کے مطابق 10 فیصد ادا کر کے اپنے پاس رکھ سکتے تھے مگر انہوں نے اسے قومی خزانے میں جمع کرا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

Sunday, 11 November 2018

اسلام آباد:اسسٹنٹ سب انسپیکٹر ساجد اقبال کی کاروائی20لیٹرشراب برآمد دو ملزمان گرفتار
اسلام آباد ( آصف شاہ سے )  سہالہ اسٹنٹ سب انسپکٹر ساجد اقبال کامنشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ۔ 20لیٹر شراب برآمد دو ملزمان گرفتار مقدمات درج سہالہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ روات کے علاقہ سے ایک ہزار ساٹھ گرام چرس برآمد۔                         عوام علاقہ کا تھانہ سہالہ کےعلاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں پرسہالہ پولیس کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ کے اے ایس آئی ساجد اقبال نےپولیس پارٹی کے ہمراہ گذشتہ روز چک کامدار کے علاقہ میں کامیاب کاروائی کے دوران ملزم عابد حسین سے بیس لیٹرشراب برآمد کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ تھانہ سہالہ کے علاقہ روات سے ملزم عبدالوحید سے ایک ہزار ساٹھ گرام چرس برآمد کرکے موقع سے گرفتار کرلیا۔ سہالہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی۔ عوام علاقہ نے جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے پر سہالہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

Thursday, 8 November 2018

اسلام آباد:دوہا جانے والے مسافر سے اے این ایف حکام نے منشیات برامد کر کے گرفتار کر لیا
اسلام آباد ( فیصل ستی سے)  نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر این ایف حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک مسافر کو گرفتار کرلیا ہے
اے این ایف حکام کے مطابق  مسافر نذر محمد نجی ائیر لائن کی پرواز سے دوہا جا رہاتھا جس کے سامان سے پندرہ سو پچاس گرام ہیروئن برآمد کی گئی لوئردیر کے رہائشی کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانہ این ایف منتقل کردیا گیا ہے
اسلام آباد:آل پاکستان پی ایمز آفیسر کے عہدایداروں کی پریس کانفرنس مطالبات نہ مانے گۓ تو سڑکوں پر نکل آئیں گے
اسلام آباد( نعمان فاروق خان سے ) آل پاکستان پی ایمز آفیسرز کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تبدیلی کی باتیں کرتی ہے تو سب سے پہلے سول سروسز ایسوسی ایشن کے مسائل حل کریں کہاکہ پچھلے 10دنوں سے کالیاں پھٹیاں باندھ کر بیٹھے ہیں۔1993کا فارمولا آئین اور قانون سے متصادم ہے صوبائی سطح کی خالی پوسٹیں صوبے کے آفسران کو ترقی دیکر پر کی جائیں۔وزیراعظم وقت دیں ان کو اپنے مسائل سے متعلق آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ موجودہ حکومت ہمارے مسائل سنجیدگی سے حل کریں، اگر مسائل حل نہ کئے گئے تو سٹرکوں کو رخ کریں گے۔آل پاکستان پی ایمزایسوسی ایشن آفیسر ز کے عہد یداروں میں نوید شہزاد مرزا ڈپٹی کمشنر حافظ آباد، نوید شہزادمرزا، فہد اکرام ، عبداللہ بلوچ اور طاہر محمود جوائنٹ سیکرٹری نے نیشنل پریس کلب اسلام آ باد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اس آفیسرز ایسوسی ایشن میں تقریباً میں 4ہزار آفیسرز ہے۔ سول سروس ریفارمز سے متعلق وفاقی حکومت کی ٹاسک فورس کو صوبوں تک بڑھانا غیر آئینی ہے،18ویں ترمیم کے بعد وفاقی اور صوبوں کے درمیان کنکرنٹ لسٹ کا خاتمہ ہو چکا ہے،اور صوبوں کو صوبائی سول سروس سے متعلق قانون ساز ی کی آزادی حاصل ہو گئی ہیں،وفاقی حکومت صرف وفاقی سول سروس کی حد تک قانون سازی کرسکتی ہے۔ جمعرات کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوید شہزاد نے کہا کہ آئین کے تحت صوبے صوبائی سول سروس کیلئے ضرورت کے موقع پر قانون سازی کا اختیار رکھتے ہیں، آئی پی پی سی فارمولا کے وجہ سے پاکستان میں گڈگورننس کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا،نگران وزیراعظم معین قریشی کے دور میں متعارف کردہ آئی پی پی سی فارمولا غیر آئینی ہے کیونکہ نگران حکومتیں طویل المدتی فیصلے کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے تعلق رکھنے والے صوبائی سول سروس افسران اس فارمولے میں تبدیلی کے حق میں ہیں،موجودہ آئی پی پی سی فارمولا 18ویں ترمیم کے منافی ہے، اس وقت کی نگران حکومت نے اس غیر آئینی فارمولے کے تحت 700ڈی ایم جی افسران کو کو ان کے عہدوں سے فارغ کیا، جس وجہ سے پورے پاکستان میں 5000عہدے خالی ہو گئے جس کا خلا آج تک پُر نہیں کیا جا سکا، اس وجہ سے حکومتیں گورننس کو بہتر کرنے میں ناکام رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی سول سروسز میں ریفارمز کیلئے صوبائی سطح پر ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا جائے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ پورے پاکستان کے 4000افسران کی نمائندہ تنظیم ہونے کے ناطے پی ایم ایس/پی سی ایس/افسران ایسو سی ایشن کو صوبائی سول سروس میں بہتری سے متعلق بریفینگ کا موقع دیا جائے تاکہ آئین اور قانون کے مطابق سول سروس میں ریفارمز ممکن ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ خبیر پختونخومیں اس وقت 200سے زائد سیٹیں خالی پڑی ہیں جبکہ پنجاب میں پنجاب 350کے قریب خالی سیٹیں ہیں، موجودہ حکومت میں جو بھی تقرریاں ہوئی وہ میرٹ کی بنیاد پر نہیں کی گئی۔ہم حکومت کا ساتھ دیں گے لیکن ہمارے مسائل پر نظر ثانی کریں۔چار چیف سیکرٹریز پورے ملک کا نظام چلا رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح کردار ادا کرنے والی بیوروکریسی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں

Wednesday, 7 November 2018

اسلام آباد:امریکہ کی عافیہ صدیقی کے معاملے پر غور کی یقین دہانی
اسلام آباد ( نمائندہ پی پی یو جے سے)  ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ امریکی معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے حوالے سے پاکستانی درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ امریکی حکام کے ساتھ تواتر سے اٹھاتا رہتا ہے، امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کے ساتھ ملاقات میں بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا گیا، اور امریکی حکام نے پاکستان کی درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے باقاعدہ ملاقات بھی ہوتی ہے، ملاقات کا مقصد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کے حوالے سے ان کے خاندان کو باخبر رکھنا ہے جب کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کوئی پیغام ہو تو وہ بھی ان کے خاندان تک پہنچایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جلد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن سے بھی اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔
اسلام آباد:آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی خبریں درست نہیں ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد: (فیصل ستی سے) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی خبریں درست نہیں، آسیہ بی بی پاکستان میں ہے یاد رہے سپریم کورٹ آف پاکستان سے فیصلے کے بعد آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد منتقل کر دیا گیا تھا۔ بتایا گیا کہ سپریم کورٹ سے فیصلہ کے بعد گزشتہ روز آسیہ بی بی کی روبکار ملتان جیل حکام کو موصول ہوئی جس پر رات گئے آسیہ کو وومن جیل سے رہاکیا گیا جہاں ایک غیرملکی سفارتی نمائندہ بھی موجود تھا جس کے ہمراہ آسیہ بی بی کو خصوصی پرواز پر ملتان سے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا
آسیہ بی بی کو سفارتی نمائندے کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں اسلام آباد لایا گیا جس سے متعلق تمام اقدامات کو انتہائی خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

Monday, 5 November 2018

اسلام آباد:نیب نے کرپشن میں ملوث71 افراد کی فہرست جاری کردی
اسلام آباد ( اکرام ستی سے ) نیب نے کرپشن میں ملوث 71افراد کی فہرست جاری کر دی جن کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ جن میں بیشتر افراد موجودہ اسمبلی میں ممبر بھی ہیں۔
تحریک انصاف کے علیم خان ، بابراعوان ، پرویز خٹک اور لیاقت جتوئی ، زلفی بخاری اور شوکت ترین نیب کی تحقیقات میں شامل۔
مسلم لیگ ق کے رہنما و سپیکر قومی اسمبلی پرویز الٰہی ، چودھری شجاعت ، بابر غوری ، رؤف صدیقی، وسیم اختر بھی شامل۔
پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ ، راجہ پرویز اشرف ، یوسف رضا گیلانی ۔ مسلم لیگ ن کے ، نواز شریف ، شہبازشریف ، اسحاق ڈار ، خواجہ سعد رفیق ، خواجہ آصف ،پرویز مشرف کے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور دیگر نام شامل ہیں ۔
اسلام آباد:تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی
(اسلام آباد(کرائم رپورٹر
تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سیکٹر جی نائن مرکز میں واقع نجی ہوٹل میں خاتون نے مبینہ طور پسٹل سے فائر کرکے خودکشی کرلی. پولیس نے خاتون کی نعش پوسٹ ماٹم کے لئے پمز ہسپتال شفٹ کرادی ہے..خاتون مصباح کاشف کا تعلق نوشہرہ سے بتایا جاتا ہے جو  19 اکتوبر سے ہوٹل میں مقیم تھیں. پولیس نے ہوٹل کے عملے کو شامل تفتيش کرلیا ہے.پولیس ذرائع کا کہنا ہے خاتون گزشتہ روز ہوٹل انتظامیہ کو ڈسٹرب نہ کرنے کا کہہ کر کمرے میں گئی اور بعدازاں اس کی نعش برآمد ہوئی. پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کو خاتون کے بھائی، بہن اور بہنوئی ملنے آئے، کمرہ کھولنے پر خاتون کی خون میں لت پت  لاش برآمد ہوئی. خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مصباح نے خود کو گولی ماری ہے. وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی. پولیس نے خاتون کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کرکے تفتيش شروع کردی ہے..