اسلام آباد:منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن امپورٹڈ شراب اور بیئر برآمد
اسلام آباد( نمائندہ پی پی یو جے سے) وفاقی پولیس کا بدنام زمانہ شراب فروش ملک التمش کے گھر پر چھاپہ ۔100بوتل امپورٹڈ شراب اور 530 کین بئیر بر آمد کر کے ملزم ہیبت خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایک اور کارروائی میں نوید خان نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 250 گرام پاوڈر بر آمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا پولیس نے ایس پی صدر عمرخان۔ڈی ایس پی شالیمار عبد الرزاق اور ایس ایچ رمنا جمشید خان کی نگرانی میں سیکٹر جی الیون میں ملک التمش نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا جس میں غیر ملکی شراب کی ایک سو بوتل اور 530 کین بئیر کے بر آمد کئے ۔گھر میں موجود ہیبت نامی ملزم کو گرفتار کر کے شراب فروشی میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی بر آمد کر لی۔ایک اور کارروائی میں نوید نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے آئی جی اسلام آباد محمدعامر زوالفقار خان کی ہدایت پر پورے اسلام آباد میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کر رکھا ہے۔
0 Comments: