Wednesday, 14 November 2018

واہ کینٹ:ڈاکو راج شہری ڈاکووں کے رحم و کرم پر پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں
واہ کینٹ ( ذوالفقار احمد خان سے ) نواب آباد جلالہ روڈ پر گزشتہ دس روز سے ایک تین رکنی ڈکیت گروپ ڈکیتیوں میں مصروف پے
شام کو سات سے نو کے درمیان کئی لوگوں کو نقدی اور موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا. کل دن دیہاڑے ساڑھے چار بجے ایک مسافرکو روک کر اس سےدس ہزار.روپے نقد اور قیمتی موبائل فون سے محروم کر دیا. یہ تمام وارداتیں جلالہ روڈ کی مشہور و معروف  جگہ ملک قیصر کی کوٹھی کے آس پاس ہو رہی ہیں. پولیس کی گشت پارٹی بھی ان وارداتوں سے بے خبر اور لا تعلق ہے. یا جان بوجھ کر نظر انداز کر رہی ہے اہل علاقہ نے پرزور اپیل کی پے کہ حکام بالا فوری طور پر اس طرف متوجہ ہوں. اور پولیس کو اس گروہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے. ان وارداتیوں کے.خلاف کارروائی کے نہ ہونے سے ان کے حوصلے بلند ہوتے جا.رہے ہیں. اور.وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے. اور کل کلاں کو جانی نقصان کا.باعث بن سکتا.ہے. اور اس کا ذمہ دار.پولیس کو سمجھا جائے گا.

Sunday, 11 November 2018

واہ کینٹ:بستی میں دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات ڈاکو لاکھوں کی نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار
واہ کینٹ ( تیمور ملک سے )  واہ کینٹ کے مصروف ترین علاقے  بستی میں دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات تفصیلات کے مطابق چار مسلح ڈاکو جو موٹر سائیکلوں پر آۓ تھے اورینج موبائل دکان میں گھس گیے جن ہاتھوں میں پستول تھے ڈاکوں نے دکان پر موجود افراد جن میں موبائل خریدنے کے لیے آۓ ہوۓ گاہکوں کو بھی یرغمال بنا کر نقدی اور قیمتی موبائل سیٹ بوری میں بھر کر  فائرنگ کرتے ہوۓ موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر باآسانی فرار ہو گیے واردات کے بعد علاقے میں خوف حراس پھل گیا اور متعدد دگانیں بند ہوگئی بعد ازاں پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹا کرنا شروع کر دیے اور واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

Tuesday, 6 November 2018

واہ کینٹ:میرا مشورہ مانا جاتا تو آج ملک میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت ھوتی
واہ کینٹ ( آصف شاہ سے ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اگر میرا مشورہ مانا جاتا تو آج ملک میں (ن) لیگ کی حکومت ہوتی۔
چوہدری نثار علی خان نے واہ کینٹ میں ملک سعید نواز کے گھر  پر اپنے حلقہ احباب کے ساتھ ملاقات کی ۔اس موقع پر انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور اپنے سیاسی کیریئر کے حوالے سے بات چیت کی۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں (ن) لیگ چھوڑ چکا ہوں اور میاں نواز شریف کو آج کے حالات سے بچانا چاہتا تھا، اگر میرا مشورہ مانا جاتا تو آج (ن) کی حکومت ہوتی اور وزیر اعظم نواز شریف نہ ہوتے تو شہباز شریف ہوتے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ لوگوں کو مجھ سے سوال کرنا چاہئے تھا کہ عام انتخابات میں ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیکر جیتنے والے ضمنی الیکشن میں حکومت ہونے کے باوجود کیوں صرف 64 ہزار ووٹ حاصل کر سکے،  میں صوبائی سیٹ پر  34 ہزار سے زائد کی برتری سے جیتا ہوں جب کہ قومی اسمبلی کے رزلٹ حیران کن تھے۔
چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ آج گالم گلوچ کا دوسرا نام سیاست ہو گیا ہے اور سیاست میں کردار کی شفافیت انتہائی ضروری ہے، میں اقتدار کے چکر میں کبھی نہیں رہا۔ میں نے اپنے ضمیر کے مطابق 35 سال خدمت کی سیاست کی ہے، سیاست کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔

Monday, 5 November 2018

واہ کینٹ:پاکستان بار کونسل نے ایل ایل بی داخلہ کے لیے باقاعدہ طور اپنے رولز میں ترمیم کردی
واہ کینٹ ( تیمور ملک سے )  پاکستان بار کونسل نے ایل ایل بی داخلہ کے لیے باقاعدہ طور اپنے رولز میں ترمیم کردی تفصیلات کے مطابق
تمام ایل ایل بی کے ایڈمیشن میرٹ پر ہونگے اور وکلاءکے بچوں کے لیے 5%کوٹہ مخصوص ہوگا ،
کوئی بھی سزایافتہ یا کسی بھی محکمہ سے نوکری سے نکالا گیا ملازم, وکالت کے ایڈمیشن کے لیے اہل نہیں ہوگا ،
ایل ایل بی پروگرام پانچ سال کا ہوگا اور ایک لاء کالج صرف پچاس طلبہ کا داخلہ لے سکے گا.

Wednesday, 24 October 2018

واہ کینٹ:نیشنل ہائی ویزاینڈموٹروےپولیس کی کاوش گمشدہ تین سالہ بچہ لواحقین سے ملوا دیا
واہ کینٹ ( نعمان فاروق خان سے) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی کاوش کمشدہ تین سالہ بچہ لواحقین سے ملوا دیا تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی پر معمور سینئر پیٹرول آفیسر اسلام الدین کو روٹین کی پیٹرولنگ کے دوران سڑک کے کنارے ایک تین سالہ بچے کو روتے ہوۓ پایا ابتدائی پوچھ گچھ کرنے پر بچے کے لواحقین کا سراغ نہ لگایا جا سکا اس سلسلہ میں مقامی پولیس کی مدد لینے کے ساتھ ساتھ قرب و جوار میں واقع مساجد میں اعلانات بھی کرواۓ گۓ تھوڑی دیر بعد بچے کے ورثاء آۓ اور بچے ( بنام مصطفٰی جو کہ بعد میں معلوم ھوا ) کو ضروی قانونی کاروائی کے بعد والد زینت اللہ کے حوالے کر دیا ننھے مصطفٰی کے والد نے موٹروے پولیس افسران کا بہت شکریہ ادا کیا ڈی آئی جی موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون نے افسر کی اس کاوش کو سراہتے ہوۓ اس امید کا اظہار کیا کہ باقی افسران بھی اسی طرح اپنی ڈیوٹی الرٹ اور احسن طریقے سے سر انجام دیتے رہیں تاکہ عوام کی بروقت مدد کی جا سکے ۔