اسلام آباد (فیصل ستی سے)ایس ایچ او گنجمنڈی راجہ اعزاز عظیم کا کہنا ہے کہ طالبعلم بحریہ یونیورسٹی میں مکینیکل انجیئرنگ کے ساتویں سمسٹر میں زیرتعلیم تھا اور کوئی عرصہ سے یونیورسٹی میں منشیات سپلائی کرنیکا مکروہ دھندہ کر رہا تھا ایس ایچ او کے مطابق ملزم طالبعلم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد کے سب سے بڑے منشیات ڈیلر خرم خالد عرف دادا کے عدالت سے وارنٹ گرفتاری بھی حاصل کر لیے گئے ہیں جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے تاہم اپنے آپ کو دادا کہنا والا منشیات کا ڈیلر ابھی تک روپوش ہےگنجمنڈی پولیس نے اسلام آباد میں قائم بحریہ یونیورسٹی اور ہمدرد یونیورسٹی میں منشیات سپلائی کرنے والے یونیورسٹی کے طالبعلم شاہ میر فیاض کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ میر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ راولپنڈی اسلام آباد کے سب سے بڑے منشیات سمگلر خرم خالد عرف دادا کے ڈیرے ڈھوک دلال گلی نمبر تین میں موجود تھا پولیس کا کہنا ہے کہ رینجرز پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران جب منشیات کے بڑے سمگلر خرم خالد عرف دادا کے ڈیرے کی تلاشی لے رہے تھے تو اس وقت شاہ میر فیاض نے بھاگنے کی کوشش کی تھی جب اسکے ہاتھ میں پکڑے شاپر کی تلاشی لی گئی تو اس میں 1050 گرام ہیروئن اور 1،45،670 روپے تھے دونوں برآمد ہونے پر اسکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے
ایس ایچ او گنجمنڈی راجہ اعزاز عظیم نے بتایا کہ جس گھر سے یونیورسٹی کے طالبعلم کو پکڑا گیا ہے وہ ایک بڑے منشیات سمگلر کا ہے اور کافی عرصہ سے منشیات سمگلر راولپنڈی اسلام آباد میں یہ مکروہ دھندہ کر رہا ہے،ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم طالبعلم نے پولیس کو بیان بھی دیا ہے کہ وہ منشیات سمگلر خرم خالد عرف دادا کے لیے مزدوری کرتا ہے اور بحریہ،ہمدرد یونیورسٹی میں منشیات کا سپلائر ہے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد میں منشیات سپلائی کرنے والے بڑے ڈیلر خرم خالد عرف دادا کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں بہت جلد منشیات کا بڑا ڈیلر بھی پولیس کی گرفت میں ہو گا راولپنڈی پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے نام نہ ظاہر کرنی کی شرط پر بتایا کہ منشیات ڈیلر خرم خالد عرف دادا کئی برس سے منشیات سپلائی کا کام۔کرتا ہے انسداد منشیات فورس(اے این ایف) کے اکثر افسران کو بھی اس بارے میں معلوم ہے لیکن۔اے این ایف نے آج تک اس ڈیلر کو گرفتار کرنے کی زحمت نہ کی اور ڈھوک دلال میں اس کا گھر بھی حویلی طرز کا بنا ہوا ہے جس کے باہر کتے اسکے بعد دروازے پر ایسے تالے لگائے گئے ہیں جن کو توڑنا پولیس کے بس کی بات نہیں اسکے علاوہ منشیات ڈیلر نے اپنے مکروہ دھندے کو بچانے کے لیے حویلی طرز گھر پر کرنٹ بھی چھوڑا ہوا ہے تاکہ گرفتاری عمل۔میں نہ لائی جا سکی پولیس افسر کا کہنا تھا کہ اے این ایف کے پاس تمام وسائل ہونے کے باوجود منشیات سمگلر کی گرفتاری نہ کرنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے پولیس اپنی پوری کوشش میں ہے کہ اس سمگلر کو گرفتار کیا جائے کیونکہ قبل ازیں بھی پولیس نے چھاپہ مار کر دادا کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم منشیات ڈیلر نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ وہ سلوک کیا تھا جو بیان کرنے کے قابل نہیں اسکے باوجود ہم اپنی پوری توانائی لگا رہے ہیں کہ جلد از جلد اس بڑے منشیات ڈیلر کو گرفتار کیا جائے اور بہت جلد کامیابی بھی متوقع ہے۔
0 Comments: