اسلام آباد (آصف شاہ سے) وزیراعظم عمران خان کو مختلف وزارتوں کی 100روزہ کارکردگی رپورٹس ملنا شروع ہوگئیں ہیں ، اسدعمر، شیخ رشید، مراد سعید میں سخت مقابلہ ہے، مرادسعید نے کارکردگی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور 50دن میں100روزہ منصوبہ بندی کےاہداف حاصل کرلئے ہیں
تفصیلات کے مطابق حکومت کے 100 روز مکمل ہونے میں صرف 12 دن باقی رہ گئے ہیں ، وفاقی وزرا کی 100روزہ منصوبہ بندی میں ٹاپ 10 کی بھاگ دوڑ جاری ہے ، مختلف وزارتوں کی100 روزہ کارکردگی رپورٹس وزیراعظم کو ملنا شروع ہوگئیں ہیں۔کارکردگی میں اسد عمر، شیخ رشید، مراد سعید میں سخت مقابلہ ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی ، شہریار آفریدی، فیصل واوڈا، زلفی بخاری اور طارق بشیر چیمہ بھی دوڑ میں شامل ہیں۔
وزیرمملکت برائے مواصلات مرادسعید نے کارکردگی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور 50دن میں100روزہ منصوبہ بندی کےاہداف حاصل کرلئے ، انھوں نے وزارت میں 3 ارب 55کروڑ روپے کی بچت جبکہ نئے منصوبے بھی شروع کئے ، وفاقی کابینہ کے اجلاس کےدوران وزیراعظم نے مراد سعید کو شاباشی بھی دی۔
ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے پر وزیرخزانہ اسد عمر بھی ٹاپ10میں شامل ہیں ، اسد عمر نے 100روز میں معیشت کو سنبھالا دینے کا ٹارگٹ حاصل کرلیا ، وزیرخزانہ نے سعودی عرب، یو اےای اور چین سےکامیاب اقتصادی معاہدے کئے۔
وزیرریلوےشیخ رشید بھی دوڑ جتنے کے دعویدار ہیں ، انھوں نے نئی ٹرینوں کا آغاز کیا اور آمدن میں 2ارب کا ریکارڈ اضافہ کیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے100 دن بھی انتہائی اہم رہے،بااثرممالک سےسفارتی تعلقات،ملک کامیاب خارجہ پالیسی پر گامزن ہے، شاہ محمود قریشی نے مضبوط خارجہ پالیسی سے متعلق دوٹوک موقف، اقوام متحدہ میں خطاب نمایاں، مسئلہ کشمیرمیں بھارتی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو کھل کر بیان اور عالمی برادری کےسامنے دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی قربانیاں کو بیان کیا۔
وفاقی وزیربرائےآبی منصوبہ بندی فیصل واوڈا کو صرف 50 روز مل سکے، فیصل واوڈا نے صوبوں کو پانی چوری روکنے کے اقدامات پرآمادہ کیا، انھوں نے صوبوں میں پانی چوری روکنے کے لئے پہلی بار ٹیلی میٹرز کا منصوبہ شروع کیا، ورلڈ بینک کے ساتھ کامیاب مذاکرات سے رکا ہوا لون واپس حاصل کرلیا جبکہ وزارت میں واٹر پالیسی میں تبدیلی کے عمل درآمد کا آغاز ان کی بڑی کامیابی ہے۔
زلفی بخاری کی وزارت اوورسیزمیں بھی اہم اقدامات اٹھائے گئے،زلفی بخاری نے ہزاروں غیرقانونی بھرتیاں اوربےقاعدگیاں پکڑی اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سہولتیں اور نئے پروگرامز شروع کئے۔
وزیرہاؤسنگ طارق بشیرچیمہ کی 50لاکھ گھروں کے منصوبے میں کارکردگی نمایاں رہی.
0 Comments: