ہری پور(وقاص الرحمان قریشی سے ) لورہ کی حدود میں معصوم بچی سوئم جماعت کی طالبہ سے فحش حرکات بوس کنار کرنے پر پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا شہریوں کا ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ زرائع کے مطابق نواحی علاقہ لورہ پیسر میں گورنمنٹ پرائمری سکول دکھن پیسر کی کلاس سوئم کی طالبہ مسماۃ (ف) کو ملزم گل افسر ولد زرداد سکنہ دکھن پیسر سکول سے آدھی چھٹی کے دوران اپنی دوکان میں لیجا کر فحش حرکات اور بوس و کنار کرتا رہا جس کی شکایات متعلقہ پولیس اسٹیشن میں کی گی مگر پولیس میں چھپی کالی بھڑیں وااقعہ کی رپورٹ درج کرنےسے انکاری تھیں اور مزمان کی پشت پناہی کرنے لگیں تاہم معصوم طالبہ کے بیرون ملک میں مقیم ماموں نے پولیس اسٹیشن فون کرنے کے بعد ایس ایچ او کو براہ راست فون کرکے شکایات درج کروائی جس پر ایس ایچ او نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایا ہے کے اس واقعہ پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف تھانہ لورہ میں زیر دفعہ جرم 354/506 PPC کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے دیگر ملزمان مکھن داد ملک ریاست پسران چئیرمین میرافضل اور نزیر ولد ملک محمد ساکنان دکھن پیسر واقعہ کی اطلاع پانے کے باوجود وقوعہ کی رپورٹ نہ کرنے واقعہ کو دفن کرنے کے جرم میں ملزم کی اعانت کرتے ہوئے 109/201 PPC کا ارتکاب کیاواقعہ کی اطلاع بیرون ملک رہائش پزیر بچی کے ماموں ملک بشیر محمد نے بزریعہ SMS ایس ایچ او تھانہ لورہ کو دی جس پر کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ کی رپورٹ حاصل کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیاجن سے مزید تفتیش بھی جاری ہے واضح رہے کہ اس گائوں سے ملحقہ دوسرے گائوں میں ننھی فریال کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ بھی پیش آ چکا ہے جس کے مزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں شہریوں نے واقعہ سامنے آنے کے بعد ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
Sunday, 21 April 2019
Wednesday, 24 October 2018
ہری پور
ہریپور:صحافی سہیل خان کا نامزد قاتل 24 گھنٹے تک گرفتار نہ ھوا تو صدیق چوج میں دھرنا دیا جاۓ گا
ہری پور ( نمائندہ پی پی یو جے سے) سہیل خان کے نامزد قاتل 24 گھنٹوں میں گرفتار نہ ہوئے تو ہری پور پریس کلب ۔یونین آف جرنلٹس اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صدیق اکبر چوک ہری پور میں غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دیا جائیگا اور اس احتجاجی دھرنا میں ملک بھر کی صحافتی تنظیموں اور پریس کلبوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گا اور احتجاج کو وسیع کیا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار صدر ہری پور پریس کلب ذاکر حسین نے پریس کلب میں اس حوالے سے ہونے والی میٹنگ کے بعد جاری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس ابھی تک سہیل خان کے نامزد قاتل پکڑنے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے صحافیوں میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج کے پہلے مرحلہ میں ہری پور صدیق اکبر چوک میں دھرنا دیا جائیگا ۔جس میں پی ایف یو جے کے مرکزی صدر رانا عظیم کے علاوہ ملک بھر کی صحافتی تنظیموں اور پریس کلبز سے وابستہ صحافی شرکت کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سہیل خان کا قتل کسی صورت راہیگاں نہیں جانے دینگے۔۔