Tuesday, 6 November 2018

اکوڑہ خٹک:چوہدری نثار نے اپنے سابقہ قائد نواز شریف کو ہی پہچاننے سے انکار کر دیا
اکوڑہ خٹک ( فیصل ستی سے )  مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما اور نوازشریف کے دیرینہ ساتھی چوہدری نثار نے اپنے قائد کو ہی پہچاننے سے انکار کردیا ،
اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد چوہدری نثار کو صحافیوں نے گھیر لیا
اس دوران میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو ایک دوسرے کو راستہ دینا ہوگا ،
اس موقع پر ایک صحافی نے چوہدری نثار سے میاں نوازشریف سے متعلق سوال کیا کہ میاں صاحب آرہے آپ انتظار کریں گے؟ چوہدری نثار نے صحافی سے پوچھا کون سے میاں صاحب آرہے ہیں؟ اس پر صحافی نے جواب دیا کہ میاں نوازشریف آرہےہیں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میری طرف سے آپ انہیں سلام کہہ دینا ، واضح رہےکہ پاناما کیس کے بعد سے چوہدری نثار علی اور نوازشریف کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئی ہیں جب کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے انہیں پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا اور چوہدری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تاہم وہ قومی اسمبلی کی نشست پر شکست کھاگئے اورپنجاب اسمبلی پر کامیاب ہوئے۔
اکوڑہ خٹک:چیرمین سینٹ صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ اکوڑہ خٹک پہنچ گۓ
اکوڑہ خٹک (تیمور ملک سے)  چیرمین سینٹ کے ہمراہ قائد ایوان شبلی فراز ، سینٹر جاوید عباسی بھی موجود تھے
وفد میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی موجود تھے
چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی اہل خانہ سے مولانا سمیع الحق کےانتقال پر اظہار تعزیت اور معغفرت کی دعا پاکستان ایک بڑے رہنما اور محب وطن مذہبی سربراہ سے محروم ہوگیا ھے، صادق سنجرانی نے تعزیت پر آۓ ھوۓ مہمانوں سے بات کرتے ھۓ کہا
اس موقع پر چیرمین سینٹ نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پوری قوم غم میں شریک ہے، صادق سنجرانی