Sunday, 21 April 2019

لاہور:  پنجاب فوڈ اتھارٹی میں ایک ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ
لاہور( نمائندہ پی پی یو جے سے ) پنجاب حکومت نے فوڈ اتھارٹی کو مستحکم اور مضبوط ادارہ بنانے کی حکمت عملی تیارکرلی، پہلے مرحلے میں ایک ہزارٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل افراد بھرتی کئے جائیں گے پنجاب فوڈاتھارٹی کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی میں مزید بھرتیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی آف فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے گزشتہ روز بھرتیوں کی منظوری دی تھی، پہلے مرحلے میں ایک ہزار کے قریب ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی ،حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت بھرتیوں کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کی پالیسی تیارکی گئی ہے ۔
لاہور:ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ناقابل برداشت ہے وائے ڈی اے
لاہور  ( نمائندہ پی ہی یو جے ) ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن پاکستان کے جنر ل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا ہے کہ فارما سیو ٹیکل کمپنیز کی جانب سے ادوایات کی قیمتوں کے اضافے کے معاملے پر وفاقی وزارت صحت بالکل ناکام ہو چکی ہے، وفاقی وزارت صحت کی جانب سے چھاپے مارکر سٹاک قبضے میں لینا ایک دیکھاوا ہے اس طرح کے چھاپوں سے فارما سیو ٹیکل کمپنیز کے مالکان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہو ئے نیب میں ریفرنس فائل کرنے کاا علان کیا ہے ڈاکٹر سلمان کاظمی نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آ پ چئیرمین نیب کو احکامات جاری کریں کہ وہ اس معاملے کو ذاتی طورپر ٹیک اپ کریں اور ایسے چند مالکان کو عبرت کا نشانہ بنائے ،تاکہ باقی مالکان ان سے سبق حاصل کرتے ہوئے زائد منافع خوری کی جرت نہ کر سکیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ادوایات بنانے والی کمپنیاں 50 روپے والی ڈبی پر 500 روپے تک کی قیمت پرنٹ کر دیتی ہیں جو کہ صارف کو میڈیکل سٹور سے پوری قیمت ادا کرکہ خریدنی پڑتی ہے۔ حکومت اس معاملے پر بھی سختی سے نوٹس لے ۔

Saturday, 20 April 2019

لاہور:ملکی عدالتی تاریخ کے پہلے نابینا سول جج یوسف سلیم کی شاندار کارکردکی
لاہور ( نمائندہ پی پی یو جے سے ) ملکی عدلیہ کی تاریخ کے پہلے نابینا سول جج یوسف سلیم نے اپنی تعیناتی کے بعد پہلے 3 ماہ میں 20 کیسز کے فیصلے کر دیے ملکی عدلیہ کی تاریخ کے پہلے نابینا جج کی شاندار کارکردگی سامنے آنے لگی، نابینا سول جج یوسف سلیم نے اپنی تعیناتی کے بعد پہلے 3 ماہ میں 20 کیسز کے فیصلے کر دیے۔ یوسف سلیم نے پہلے ہی ماہ میں 5 کیسز کے فیصلے کیے نابینا سول جج کو عدلیہ کی تاریخ میں پہلی بار 20 جنوری 2019 کو تعینات کیا گیا تھا، نابینا سول جج یوسف سلیم نے اس موقع پر کہا کہ ایمانداری سے لوگوں کو انصاف کی فراہمی ممکن بناتا رہوں.

Friday, 9 November 2018

لاہور:بین الاقوامی بین المذاہب اتحادامن کمیٹی نے پاکستان قومی تحریک کی رہنما کو ایوارڈ س نوازہ
لاہور ( نعمان فاروق خان سے ) بین الاقوامی بین المذاہب اتحاد امن کمیٹی نے آج ملک میں مختلف شعبوں میں  کارہائے نمایاں انجام دینے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے  انہیں طلائی میڈل سے نوازا  گیا! اللہ کا شکر ہے  پاکستان قومی زبان تحریک کی رہنما فاطمہ قمر کو بھی طلائی میڈل حاصل کرنے کا یہ اعزاز حاصل ہوا! اس کے لئیے خاکسار  Saba Mumtaz Banosaba    کی تہہ دل سے ممنون ہے کہ جنہوں نے خاکسار کو اس ایوارڈ کے لئے منتخب  کیا!  فاطمہ قمر نے اپنے خطاب میں  کہا  کہ دنیا میں ان اقوام کی کوئی  عزت نہیں جو اپنی زبان کی  عزت نہیں کرتیں. پاکستان دراصل اسی وقت ترقی کرے گا جب اس قوم کو اس کی زبان میں تعلیم حاصل کرنے کا حق ملے گا جو نفسیات 'فطرت کا اصول ہے اور ترقی یافتہ اقوام کا شیوہ ہے! فاطمہ قمر نے تمام حاضرین کو  پاکستان قومی زبان تحریک کے زیر اہتمام ھونےوالے  یوم اقبال   پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی!

Monday, 5 November 2018

لاہور:قاتلانہ حملے میں ایس ایچ او تھانہ رنگ محل انکا ڈرائیور دو راہگیر جانبحق
لاہور ( فیصل ستی سے ) ایس ایچ او تھانہ رنگ محل لاہور پر قاتلانہ حملہ
قاتلانہ حملے میں ایس ایچ او رنگ محل زاہد محمود شہید ہو گٸے
ایس ایچ او کا ڈرائیور اور دو راہگیر بھی مارے گئے انسپکٹر زاہد محمود پر مریدکے رہائش گاہ کے قریب حملہ ہوا,کار سوار حملہ آوروں نے برسٹ مارا ہے

Monday, 29 October 2018

لاہور:بزرگ دانشور کالم نگار برسٹر نسیم باجوہ کی زیر صدارت آواز خلق کا اجلاس
لاہور ( نمائندہ پی پی یو جے سے ) آواز خلق کا اجلاس  بزرگ دانشور  ' کالم نگار  سماجی کارکن برطانوی نژاد  پاکستانی جناب  بیرسٹر نسیم باجوہ کی زیر صدارت ھوا. اجلاس  میں  ایڈوکیٹ فیروز شاہ گیلانی'   تحریک انصاف کے سکرٹری جنرل پنجاب  امین زکی'  ایڈووکیٹ زمان خان وردگ' انجینئر خوشنود باجوہ' عبدالقیوم باجوہ' لبنی ملک  اور فاطمہ قمر نے شرکت  کی.  بیرسٹر  نسیم  باجوہ  برطانیہ  گزشتہ نصف  صدی سے مقیم ہیں. لیکن  ان کی روح اور دل ہر وقت پاکستان میں  دھڑکتاھے. ھمیشہ مجھے کہتے ہیں " فاطمہ  پتر!  میں تیرے توں زیادہ پاکستان  وچ  نفاذ اردو دا حامی آں " آپ کا کہنا ھے کہ  پاکستان  اس وقت تک آزاد ملک  کہلانے کا حق دار  نہیں  جب تک  یہاں  سے انگریزی کا  Aتک  نہیں نکل جاتا!  فاطمہ قمرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  موجودہ حکومت کو ووٹ  تبدیلی کے نام پر ملا ھے لہذا  انہیں عوام کی خواہشات کا خیال  کرتے ہوئے انگریزی کی غلامی کے اکہتر سالہ جبر کو ختم کرنا ھوگا.  محترمہ نے مذید کہا کہ اگر عمران نفاذ اردو فیصلے پرعمل کرجائیں تو ملک میں حقیقی انقلاب  آئے گا اور.معاشرتی تفریق ختم ھوجائے گی. محترمہ کی تقریر کا سب سے زیادہ خیر مقدم  امریکہ سے آئے ھوئے  انجینئر  خوشنود باجوہ نے کیا.  انہوں  نے کہا کہ یہ میرے بہت حیرانی اور خوشی کا مقام ھے کہ پاکستان  میں نفاذ اردو کی تحریک چل رہی ھے. انہوں نے نفاذ اردو کے سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا. کہ یہ میری والدہ کامشن تھا جو پوری زندگی اردو کے فروغ کے لئے کام.کرتی رہیں ۔