لاہور:بزرگ دانشور کالم نگار برسٹر نسیم باجوہ کی زیر صدارت آواز خلق کا اجلاس
لاہور ( نمائندہ پی پی یو جے سے ) آواز خلق کا اجلاس بزرگ دانشور ' کالم نگار سماجی کارکن برطانوی نژاد پاکستانی جناب بیرسٹر نسیم باجوہ کی زیر صدارت ھوا. اجلاس میں ایڈوکیٹ فیروز شاہ گیلانی' تحریک انصاف کے سکرٹری جنرل پنجاب امین زکی' ایڈووکیٹ زمان خان وردگ' انجینئر خوشنود باجوہ' عبدالقیوم باجوہ' لبنی ملک اور فاطمہ قمر نے شرکت کی. بیرسٹر نسیم باجوہ برطانیہ گزشتہ نصف صدی سے مقیم ہیں. لیکن ان کی روح اور دل ہر وقت پاکستان میں دھڑکتاھے. ھمیشہ مجھے کہتے ہیں " فاطمہ پتر! میں تیرے توں زیادہ پاکستان وچ نفاذ اردو دا حامی آں " آپ کا کہنا ھے کہ پاکستان اس وقت تک آزاد ملک کہلانے کا حق دار نہیں جب تک یہاں سے انگریزی کا Aتک نہیں نکل جاتا! فاطمہ قمرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو ووٹ تبدیلی کے نام پر ملا ھے لہذا انہیں عوام کی خواہشات کا خیال کرتے ہوئے انگریزی کی غلامی کے اکہتر سالہ جبر کو ختم کرنا ھوگا. محترمہ نے مذید کہا کہ اگر عمران نفاذ اردو فیصلے پرعمل کرجائیں تو ملک میں حقیقی انقلاب آئے گا اور.معاشرتی تفریق ختم ھوجائے گی. محترمہ کی تقریر کا سب سے زیادہ خیر مقدم امریکہ سے آئے ھوئے انجینئر خوشنود باجوہ نے کیا. انہوں نے کہا کہ یہ میرے بہت حیرانی اور خوشی کا مقام ھے کہ پاکستان میں نفاذ اردو کی تحریک چل رہی ھے. انہوں نے نفاذ اردو کے سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا. کہ یہ میری والدہ کامشن تھا جو پوری زندگی اردو کے فروغ کے لئے کام.کرتی رہیں ۔

0 Comments: