Sunday 21 April 2019

لاہور:ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ناقابل برداشت ہے وائے ڈی اے

لاہور  ( نمائندہ پی ہی یو جے ) ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن پاکستان کے جنر ل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا ہے کہ فارما سیو ٹیکل کمپنیز کی جانب سے ادوایات کی قیمتوں کے اضافے کے معاملے پر وفاقی وزارت صحت بالکل ناکام ہو چکی ہے، وفاقی وزارت صحت کی جانب سے چھاپے مارکر سٹاک قبضے میں لینا ایک دیکھاوا ہے اس طرح کے چھاپوں سے فارما سیو ٹیکل کمپنیز کے مالکان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہو ئے نیب میں ریفرنس فائل کرنے کاا علان کیا ہے ڈاکٹر سلمان کاظمی نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آ پ چئیرمین نیب کو احکامات جاری کریں کہ وہ اس معاملے کو ذاتی طورپر ٹیک اپ کریں اور ایسے چند مالکان کو عبرت کا نشانہ بنائے ،تاکہ باقی مالکان ان سے سبق حاصل کرتے ہوئے زائد منافع خوری کی جرت نہ کر سکیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ادوایات بنانے والی کمپنیاں 50 روپے والی ڈبی پر 500 روپے تک کی قیمت پرنٹ کر دیتی ہیں جو کہ صارف کو میڈیکل سٹور سے پوری قیمت ادا کرکہ خریدنی پڑتی ہے۔ حکومت اس معاملے پر بھی سختی سے نوٹس لے ۔
Previous Post
Next Post

post written by:

0 Comments: