لاہور:بین الاقوامی بین المذاہب اتحادامن کمیٹی نے پاکستان قومی تحریک کی رہنما کو ایوارڈ س نوازہ
لاہور ( نعمان فاروق خان سے ) بین الاقوامی بین المذاہب اتحاد امن کمیٹی نے آج ملک میں مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں طلائی میڈل سے نوازا گیا! اللہ کا شکر ہے پاکستان قومی زبان تحریک کی رہنما فاطمہ قمر کو بھی طلائی میڈل حاصل کرنے کا یہ اعزاز حاصل ہوا! اس کے لئیے خاکسار Saba Mumtaz Banosaba کی تہہ دل سے ممنون ہے کہ جنہوں نے خاکسار کو اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا! فاطمہ قمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں ان اقوام کی کوئی عزت نہیں جو اپنی زبان کی عزت نہیں کرتیں. پاکستان دراصل اسی وقت ترقی کرے گا جب اس قوم کو اس کی زبان میں تعلیم حاصل کرنے کا حق ملے گا جو نفسیات 'فطرت کا اصول ہے اور ترقی یافتہ اقوام کا شیوہ ہے! فاطمہ قمر نے تمام حاضرین کو پاکستان قومی زبان تحریک کے زیر اہتمام ھونےوالے یوم اقبال پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی!
0 Comments: