شیخوپورہ:موٹروے پرچیف جسٹیس کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی الٹنے سے سات اہلکار زخمی
شیخوپورہ (نمائندہ پی پی یو جے سے) موٹروے پر خانقاڈوگراں انٹر چینج کے قریب چیف جسٹس آف پاکستان کے سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی حادثے میں 7سکیورٹی اہلکار شدیدزخمی ہوگئے چیف جسٹس ثاقب نثار اسلام آباد سے لاہور جارہے تھے حادثے کے فوری بعد موٹروے پولیس اور ریسکیو1122نے زخمیوں کوطبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ چیف جسٹس ثاقب نثار زخمیوں کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے،ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک زخمی اہلکار اصغر علی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاہور ریفر کردیا گیا ہے جبکہ باقی 6زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے تاہم چیف جسٹس شیخوپورہ پولیس کی سخت سکیورٹی میں لاہور روانہ ہوگئے۔
0 Comments: