Monday, 29 October 2018

گوجرخان:کچرا کنڈی کے حوالے سے تاجہ اویس کیانی کا پی پی یو جے کو خصوصی انٹرویو

گوجر خان ( نمائندہ پی پی یو جے سے ) عوام کے موثر احتجاج اور متعلقہ محکموں سے رجوع کرنے پر ساہنگ میں کچرا کنڈی کے حوالےسے ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سے جواب طلب کر لیا راجہ اویس کیانی میڈیا سے گفتگو کرتے ھوۓ مزید بتایا کہ گزشتہ روز ایکشن کمیٹی کچرا کنڈی ساہنگ کے راہنماؤں سید ستر عباس ایڈووکیٹ، راجہ پرویز کیانی ، اویس کیانی ، قادر نواز قادری ، اکرام حسین شاہ ، ایڈووکیٹ شہباز رضا کیانی ، فیضان خالد کیانی و دیگر نے تحریری طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرنمنٹت ایجنسی پنجاب سے رجوع کیا اس سلسلے میں سید شبیر عباس ایڈووکیٹ و دیگر نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور تمام زمینی حقائق سامنےرکھے جن کو مدنظر رکھتے ھوۓ ڈپٹی ڈائریکٹر نے RWMC سے تحریری طور ہر جواب طلب کر لیا بعدازاں ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوۓ کہا کہ عوام کے مفاد میں ہر فورم سے رجوع کریں گے انشااللّه هم متحد هیں اور کسی منفی پراپگینڈے سے مرعوب نہیں ہونگے پہلے عوام کی طاقت سے مجوزہ منصوبے کو روکا تھا اور اب بھی عوامی قوت سے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیں گے ۔
Previous Post
Next Post

post written by:

0 Comments: