راولپنڈی ( فیصل ستی سے ) رمضان المبارک کی آمد سے قبل تھانہ روات کے ایس ایچ او اعجاز قریشی کی سربراہی میں امن کمیٹی کے ممبران کی میٹنگ ہوئی جس میں مختلف مکاتب فکر کے خطیبوں نے شرکت کی،میٹنگ میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرانے کے لیے ایسے ٹھوس عملی اقدامات کئے جائیں گے کہ کوئی بھی مشکوک شخص تھانہ روات کی حدود میں نظر آیا تو اس کی فوری طور پر اطلاع پولیس اسٹیشن کی دی جائیگی اسکے علاوہ امن کمیٹی کے ممبران نے تھانہ روات کی حدود میں جرائم کے خاتمے اور منظم گروہ کی گرفتاری کرنے پر ایس ایچ او روات کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا ایس ایچ او نے تمام امن کمیٹی ممبران کو اس بات پر آمادہ کر لیا کہ روات کی حدود میں کوئی بھی کرایہ دار رکھا جائیگا تو اس کے تمام کوائف تھانہ میں جمع کرائیں جائینگے اسکے علاوہ امن کمیٹی کے ممبران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقہ میں کوئی بھی لڑائی جھگڑا یا کوئی اور مسئلہ بن جاتا ہے تو اس کے لئے پولیس مقدمہ کے اندراج میں تاخیر کریں اور امن کمیٹی کے ممبران کو وقت دیں تاکہ دونوں پارٹیوں کی صلح کرائی جائے اور پنچائیت کے نظام کو فروغ دیا جائے ایس ایچ او روات اعجاز قریشی نے زور دیا کہ تھانہ روات کی حدود میں میں جو بھی جرم کریگا اس کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائیگی ایس ایچ او کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں تمام امن کمیٹی کے ممبران کو باور کرایا گیا کہ مساجد میں لاوڈ سپیکر پر فرقہ واریت کو فروغ نہ دیا جائے میٹنگ میں امن کمیٹی کے 25 ممبران نے شرکت کی تھی
Tuesday, 16 April 2019
Wednesday, 21 November 2018
روات ( آصف شاہ سے) راولپنڈی کے علاقے روات اور گرد نواح میں میلاد النبی مذہبی جوش جذبے اور عقیدت احترام سے منایا گیا روات کے نواحی علاقوں توپ مانکیالہ ساگری جمھٹ توپ کلیال یوسی لوہدرہ میں چھوٹے بڑے متعدد جلوس نکالے گے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پزیز ہوئے جلوسوں میں سیکورٹی مقامی میلاد کمیٹیوں کے افراد زاتی طور پر دیتے نظر آئے اپنے خطابات میں علماء اکرام نے کہا کہ حضور اکرم ؐ کاارسال اقدس ہی کائنات کے لیے رحمت ہے او جسکا رسول عالمین کے لیے رحمت ہو وہ خود کس قدر بلند و بالا ہو نگے علماء اکرام نے ملت اسلامیہ کو میلاد النبی ؐ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حضور ؐ کی ولادت کا بہترین نمونہ آپؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل ہے مسلماناں عالم اس موقع اپنی یک جہتی کی مضبوطی کا عہد کریں تو دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں علماء اکرام نے اپنے خطابات میں زور دیا کہ امت مسلمہ کو گروہ بندی فرقہ پرستی سے بلند ہو قومی یک جہتی پر زور دینا چاہیے حضور اکرم ؐ کی سیرت سے بھی ہمیں یہی راہنمائی ملتی ہے انھوں نے کہا کہ اگر مسلمان اپنی یک جہتی اور ترویج اسلا م کی مہم جوئی پر آمادہ ہوں تو دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی قوت ان کا راستہ نہیں روک سکتی انھوں نے کہا مسلمانوں کے پاس کعبہ جیسا قبلہ قرآن پاک جیسی کتاب اور سید الابنیا ء جیسی بے مثال اور لاریب ہستی موجود ہے انھوں نے کہا کہ حضور کائنات کی ہر چیز کے لیے رحمت ہیں اور ان کی رحمت کا سایہ پورے جہانوں پر ہے اللہ پاک مسلمانوں کی عظمت رفتہ کی بحالی میں امت مسلمہ کی معاونت فرمائے اس موقع پر جلوس کے شرکاء کے لیےجگہ جگہ مٹھائیوں چائے حلوہ اور بریانی سے تواضع کی گئی
Tuesday, 13 November 2018
روات ( آصف شاہ سے ) گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی تھانہ روات کے علاقے میں ڈاکو راج ایک ہی رات میں ڈکیتی دو وارداتیں ڈاکو لاکھوں کی مالیت کے زیور نقدی اور قیمتی اشیاء لے اڑے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ روات کی یوسی ساگری کے موضع توپ مانکیالہ کے رہائشی چوہدری شیر زمان کے گھر نامعلوم ڈکیتوں کے گروہ نے رات تین بجے کے لگ بگھ گھر کی دیوار پھاند کر مین گیٹ کھول دیا کھٹر پھٹر کی آواز پر چوہدری شیرزمان کے بیٹے نے برآمدے میں آکر جائزہ لیا تو نامعلوم ڈاکووں نے اس کو قابو کر لیا اور دوسرے دروازے کھلوا کر تسلی سے لوٹ مار کی ڈاکووں تقریبا20 لاکھ سے زائد مالیت کے زیوارت قیمتی سامان لے اڑے ادھر اسی یوسی میں دوسری واردات ڈھوک میرا میں وقاص نامی شخص کے گھر ہوئی جہاں سے ڈاکو لاکھوں کی مالیت کے زیورات اور قیمتی سامان لے آڑے پولیس زرائع کے مطابق وقاص کے بھائی کی شادی ایک ماہ قبل ہوئی تھی اور وہ اس کا سامان بھی لے گے
Sunday, 11 November 2018
روات ( نعمان فاروق خان سے) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا تھانہ روات کے علاقہ بسا لی میں جلسہ عام سے خطاب سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن پر تنقید کے نشتر چلادیئے اس موقع پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی حکومت نے تمام محکموں کو اس بے دردی سے لوٹا کہ جس طرح کوئی چور چوری کرتے لوٹ مار کرتا ہے
ان کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہوگا احتساب کے بارے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی
ان کا مزید کہنا تھا کہ چور اور لٹیروں کو بالکل نہیں چھوڑا جائے گا اور کسی کے لئے کوئی این آر ا و نہیں ہوگا انہوں نے یونین کونسل بسالی اور اس سے ملحقہ دیہات کے لئے ترقیاتی فنڈز کا اعلان کیا ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے
یونین کونسل بسالی سے انہوں نے بےشمار ووٹ حاصل کیے اور لوگوں کا یہ اعتماد ان پر قرض ہے جسے وہ اتارنے کی بھرپور کوشش کریں گے اس سے پہلے جب وہ بسا لی آے تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیا اپنے استقبال کے بارے میں کہنا تھا کہ ان کا آج کا یہ دورہ انہیں اپنی سیاست کے اولین دنوں کی یاد دلا رہا ہے
واضح رہے کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا الیکشن کے بعد اپنے حلقے کا یہ پہلا دورہ تھا
ان کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہوگا احتساب کے بارے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی
ان کا مزید کہنا تھا کہ چور اور لٹیروں کو بالکل نہیں چھوڑا جائے گا اور کسی کے لئے کوئی این آر ا و نہیں ہوگا انہوں نے یونین کونسل بسالی اور اس سے ملحقہ دیہات کے لئے ترقیاتی فنڈز کا اعلان کیا ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے
یونین کونسل بسالی سے انہوں نے بےشمار ووٹ حاصل کیے اور لوگوں کا یہ اعتماد ان پر قرض ہے جسے وہ اتارنے کی بھرپور کوشش کریں گے اس سے پہلے جب وہ بسا لی آے تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیا اپنے استقبال کے بارے میں کہنا تھا کہ ان کا آج کا یہ دورہ انہیں اپنی سیاست کے اولین دنوں کی یاد دلا رہا ہے
واضح رہے کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا الیکشن کے بعد اپنے حلقے کا یہ پہلا دورہ تھا