روات:عید میلادالنبیﷺ مذہبی جوش جذبے اور عقیدت احترام سے منائی گئی
روات ( آصف شاہ سے) راولپنڈی کے علاقے روات اور گرد نواح میں میلاد النبی مذہبی جوش جذبے اور عقیدت احترام سے منایا گیا روات کے نواحی علاقوں توپ مانکیالہ ساگری جمھٹ توپ کلیال یوسی لوہدرہ میں چھوٹے بڑے متعدد جلوس نکالے گے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پزیز ہوئے جلوسوں میں سیکورٹی مقامی میلاد کمیٹیوں کے افراد زاتی طور پر دیتے نظر آئے اپنے خطابات میں علماء اکرام نے کہا کہ حضور اکرم ؐ کاارسال اقدس ہی کائنات کے لیے رحمت ہے او جسکا رسول عالمین کے لیے رحمت ہو وہ خود کس قدر بلند و بالا ہو نگے علماء اکرام نے ملت اسلامیہ کو میلاد النبی ؐ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حضور ؐ کی ولادت کا بہترین نمونہ آپؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل ہے مسلماناں عالم اس موقع اپنی یک جہتی کی مضبوطی کا عہد کریں تو دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں علماء اکرام نے اپنے خطابات میں زور دیا کہ امت مسلمہ کو گروہ بندی فرقہ پرستی سے بلند ہو قومی یک جہتی پر زور دینا چاہیے حضور اکرم ؐ کی سیرت سے بھی ہمیں یہی راہنمائی ملتی ہے انھوں نے کہا کہ اگر مسلمان اپنی یک جہتی اور ترویج اسلا م کی مہم جوئی پر آمادہ ہوں تو دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی قوت ان کا راستہ نہیں روک سکتی انھوں نے کہا مسلمانوں کے پاس کعبہ جیسا قبلہ قرآن پاک جیسی کتاب اور سید الابنیا ء جیسی بے مثال اور لاریب ہستی موجود ہے انھوں نے کہا کہ حضور کائنات کی ہر چیز کے لیے رحمت ہیں اور ان کی رحمت کا سایہ پورے جہانوں پر ہے اللہ پاک مسلمانوں کی عظمت رفتہ کی بحالی میں امت مسلمہ کی معاونت فرمائے اس موقع پر جلوس کے شرکاء کے لیےجگہ جگہ مٹھائیوں چائے حلوہ اور بریانی سے تواضع کی گئی
0 Comments: