روات:آمد رمضان کریم ایس ایچ او کی امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹینگ
راولپنڈی ( فیصل ستی سے ) رمضان المبارک کی آمد سے قبل تھانہ روات کے ایس ایچ او اعجاز قریشی کی سربراہی میں امن کمیٹی کے ممبران کی میٹنگ ہوئی جس میں مختلف مکاتب فکر کے خطیبوں نے شرکت کی،میٹنگ میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرانے کے لیے ایسے ٹھوس عملی اقدامات کئے جائیں گے کہ کوئی بھی مشکوک شخص تھانہ روات کی حدود میں نظر آیا تو اس کی فوری طور پر اطلاع پولیس اسٹیشن کی دی جائیگی اسکے علاوہ امن کمیٹی کے ممبران نے تھانہ روات کی حدود میں جرائم کے خاتمے اور منظم گروہ کی گرفتاری کرنے پر ایس ایچ او روات کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا ایس ایچ او نے تمام امن کمیٹی ممبران کو اس بات پر آمادہ کر لیا کہ روات کی حدود میں کوئی بھی کرایہ دار رکھا جائیگا تو اس کے تمام کوائف تھانہ میں جمع کرائیں جائینگے اسکے علاوہ امن کمیٹی کے ممبران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقہ میں کوئی بھی لڑائی جھگڑا یا کوئی اور مسئلہ بن جاتا ہے تو اس کے لئے پولیس مقدمہ کے اندراج میں تاخیر کریں اور امن کمیٹی کے ممبران کو وقت دیں تاکہ دونوں پارٹیوں کی صلح کرائی جائے اور پنچائیت کے نظام کو فروغ دیا جائے ایس ایچ او روات اعجاز قریشی نے زور دیا کہ تھانہ روات کی حدود میں میں جو بھی جرم کریگا اس کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائیگی ایس ایچ او کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں تمام امن کمیٹی کے ممبران کو باور کرایا گیا کہ مساجد میں لاوڈ سپیکر پر فرقہ واریت کو فروغ نہ دیا جائے میٹنگ میں امن کمیٹی کے 25 ممبران نے شرکت کی تھی
0 Comments: