Sunday 21 April 2019

کراچی:رمضان سے قبل ہی سبزیوں،گوشت،اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی ( فاطمہ کنول سے )رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے رمضان کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا اور گراں فروشوں نے کمر کس لی ہے، شہر میں سرکاری نرخ کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے، مرغی فروشوں نے سرکاری پرائس لسٹ غائب کردی، زندہ مرغی 194روپے کلو کی سرکاری قیمت کے بجائے 220روپے جب کہ مرغی کا گوشت 301 روپے کلو کی سرکاری قیمت کے بجائے 340 سے 350روپے کلو فروخت ہورہا ہے کچھ یہی حال سبزیوں کا ہے شہر میں صرف بیگن ہے جو 60 روپے کلو فروخت ہورہا ہے جب کہ پیاز کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں، ایک ماہ قبل 30 سے 40 روپے کلو فروخت ہونے والی پیاز 60 روپے کلو قیمت پر فروخت ہونے لگی، بھنڈی 160 روپے کلو، کھیرا 60 روپے کلو، لوکی ٹینڈے 100 روپے کلو اور توریاں 120 روپے کلو میں فروخت ہونے لگیں، 40روپے کلو قیمت پر بکنے والی پالک بھی اب 60روپے کلو فروخت ہورہی ہے، بند گو بھی 100روپے کلو، کریلے 140 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں، شلجم 100 روپے، چقندر80 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں .
Previous Post
Next Post

post written by:

0 Comments: