کوئٹہ:(سید شاہ زیب رضا) تفصیلات کے مطابق تھرو بال کی ترقی کے لیے حکومت کو گیم کی سرپرستی سرپرستی کرنی ہوگی یہ بات تھرو بال کی ٹورنامنٹ آ رگناہزر اور تھرو بال ایسوسی ایشن کی صدر مس اختر نے ماہ نور ایجوکیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید شاہ زیب رضا بلوچستان نیو پرموٹ ٹیلنٹ کے چیئرمین سید طیب رضا سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔مس اختر نے کہا ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس ٹیلنٹ کو اوپر لانے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے۔مس اختر نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت کہی میل فیمیل تھرو بال ٹورنامنٹ کروا چکی ہیں اور اپنی شاندار پرفارمینس کی وجہ سے کافی ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ با صلاحیت کھلاڑیوں کو آ گے لانے کے لیے ان کا کردار اہم رہا ہے
تھرو بال کو پاپولر کرنے میں ان کی کاوشیں شامل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ھماری تھرو بال کی ٹیمیں بلوچستان کے علاوہ بھی دوسرے صوبوں سے ٹورنامنٹ جیت کر آ ےگی اور بلوچستان کا نام روشن کرے گی ھمارے کھلاڑی ٹیلنٹ میں دوسرے صوبوں سے کم نہیں جس ملک کے کھیل کے میدان آ باد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں۔ مس اختر نے کہا کہ کھیل کے حوالےسے بہت سی خدمات انجام دے چکی آخر میں انہوں نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ھم سب کو کھیلوں کے فروغ کے لئے ٹیلنٹ اور میرٹ کو آ گے لانے کے لئے مل جل کر کام کرنا ھو گا. گورنمنٹ سے بہت امیدیں ہے کہ وہ سپورٹس کے حوالے سے اچھے اقتدامات کرے گے وزیر اعلیٰ اور انکے مشیر برائے سپورٹس سے بہت امیدیں وابسطہ ہیں، گورنمنٹ سے اپیل کرتی ہوں کے وہ تھرو بال کو فنڈ رلیز کریں تاکہ ہم اور بھی مقابلے کروا سکیں اور کھیلوں کا سامان بھی خرید سکیں۔
0 Comments: