Tuesday, 13 November 2018

ٹیکسلا:مولانا سمیع الحق کے سیکٹری کو باضابطہ شامل تفتیش ہونے کا حکم

ٹیکسلا ( علی خان سے )  راولپنڈی پولیس جمعیت علماءاسلام (س )کے سربراہ کے قاتلوں کو تلاش کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اس لیےمولانا سمیع الحق کے سیکریٹری کو شامل تفتیش کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کا تاحال سراغ نہیں لگا سکی، اب پولیس نے مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ کو باضابطہ شامل تفتیش کرنے کا تحریری حکم نامہ ارسال کردیا ہے۔ طلبی اور شامل تفتیش ہونے کا یہ حکم نامہ ضابطہ فوجداری ایک سو ساٹھ کے جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا کے سیکرٹری احمد شاہ اور ان کے دیگر عزیز و اقارب پولیس سے رابطے میں ہیں اور احمد شاہ نے پولیس سے کچھ دن کا وقت مانگ رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کے سلسلے میں پولیس اب تک 22 افراد کے بیانات ریکارڈ کرچکی ہے جن میں نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے ملازمین اور مولانا سمیع الحق کے پڑوسی بھی شامل ہیں۔
Previous Post
Next Post

post written by:

0 Comments: