بلوچستان:فاطمہ جناح گرلز سکول انٹر کلاسز بیڈمینٹن ٹورنامنٹ فائنل شبانہ نے جیت لیا
کوئٹہ:(سید شاہ زیب شاہ) تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح گرلز ھائی میں ہونےوالے انٹر کلاسز بیڈمینٹن ٹورنامنٹ کا فائنل شبانہ نے جیت لیا فاطمہ جناح گرلز ھائی انٹر کلاسز بیڈ مینٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں تقسیم انعمات کی تقریب میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عطاء اللہ بلوچ نے کاکہنا تھا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلوچستان کے کئی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل اور نیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندہی کی اور کئی اعزازت اپنے نام کرکے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا بے شک بلوچستان پسماندہ صوبہ ہے لیکن ہم نے کھیلوں میں بہت نام پیدا کیا سیکرٹری عطاء اللہ بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان سپورٹس بورڈ, سیکرٹری سپورٹس اور صوبائی وزیر کھیل سے کہا کہ نیو ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے اور کھیلوں کے فروغ کیلئے صاحب حیثیت اور این جی اوز اور انویسٹرز کو آگے آنا چاہیئے تاکہ کھیل فروغ پاسکے عطا اللہ بلوچ نے بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کی آرگنائز کو 30ہزار دینے کا اعلان بھی کیا اور انعامات حاصل کرنے والی پلیئرز کو مبارک باد اور اپنے تعاون کا مکمل یقین دلایا اور پروگرام آرگنائزر مس آختر کی کارکردگی کو بھی سہرایا اس سے پہلے ٹورنامنٹ کا فائنل شبانہ اور معصوم کے درمیان کھیلا گیا میچ میں دونوں کھلاڑیوں کی تیاری قابل دید تھی کھلاڑیوں کی تیاری دیکھتے ہوئے کئی مرحلے پر ایسا لگ تھا کہ کوئی بھی ٹیم فائنل ہارنے کوتیار نہیں سخت مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کا فائنل شبانہ نے جیت لیا, فائنل میں ریفری کے فرائض نمرہ نے سر انجام دیئے۔
0 Comments: