Monday, 5 November 2018

بلوچستان:ایف سی نےہرمشکل صورتحال میں بلوچستان کے عوام کی حفاظت کی میجر جرنل ندیم انجم

کوئٹہ: (سید شاہ زیب شاہ) تفصیلات کے مطابق سبکدوش ہونے والے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم کا کہنا ہے کہ فورس نے ہر سخت اور مشكل صورتحال میں بلوچستان كے عوام كی حفاظت کی

مسلم باغ میں آئی جی ایف سی بلوچستان جنرل ندیم انجم كے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں كمانڈنٹ قلعہ سیف اللہ كرنل تیمور بیگ، میونسپل كمیٹی كے چیرمین سردار محمد آصف خان سرگڑ، ڈی سی سیف اللہ كھیتران، اے سی سعید احمد اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر سردار محمد آصف خان نے آئی جی ایف سی كی كاركردگی كو سراہا

آئی جی ایف سی بلوچستان جنرل ندیم انجم نے اپنے خطاب میں كہا كہ ایف سی پورے صوبے میں امن اورعوام كی فلاح بہبود كے لئے كوشاں ہے،ایف سی نے بلوچستان كے سیکڑوں طلبہ كو اسكالر شپ بھی دی ہیں، فورس نے ہر سخت اور مشكل صورتحال میں بلوچستان كے عوام كی حفاظت اور خدمت كی جس کا سلسلہ جاری رہے گا.
Previous Post
Next Post

post written by:

0 Comments: