Monday, 5 November 2018

بلوچستان:انٹرسکول ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے کا اعزاز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے نام کر لیا

کوئٹہ(سید شاہ زیب شاہ) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈیٹرز انٹر سکول کرکٹ ٹورنامن کا فائنل میچ گورنمنٹ ٹی بی سینٹوریم سکول اور کیمرج سکول کے مابین کھیلا گیا،جوکہ فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول ٹی بی سینٹوریم کو کیمرج سکول نے
 شکست دیکر کوئٹہ گلیڈیٹرز انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، پہلے کھیلتے ہوئے کیمرج نے 191 رنز بنائے،جواب میں ٹی بی سنٹوریم سکول نے کھیلتے ہوئے 160 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی،اس طرح یہ فائنل میچ کیمرج سکول نے اپنے نام کرلیا،فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خان خیل اور رکن صوبائی اسمبلی محمد مبین خلجی تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے،اس موقع پر سیکرٹری ٹورنامنٹ شارق حسیب خان،نوابزادہ امین اللہ رئیسانی ، عبدالباری بڑیچ،سلیم بھائی،حماد ایڈوکیٹ،منصور خان،انور خلجی،لیاقت کاکڑ،عرفان صابر،پی ٹی آئی کے جمعہ خان،اسلم بڑیچ،ڈاکٹر ثناء،کیمرج سکول گروپ کے چیئرمین ،ٹیچرز کے علاوہ سکولز و کالجز کے طلباءبھی شریک تھے،جہنوں نے فائنل میچ انجوائی کیا،اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہا،ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے فائنل میچ میں زبردست کھیل پیش کیا دونوں ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتاہوں ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ہارنے والے کھلاڑی حوصلہ نہ ہارے مزید منحت کرے اگلے سال فائنل جیتنے کیلئے،کوئٹہ گلیڈیٹرز کے متظمین بھی مبارکباد کے مستحق ہے جہنوں نے بلوچستان کے دل کوئٹہ میں شاندار انٹر سکول ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا اس ٹورنامنٹ سے گراس روٹ لیول پر کوئٹہ کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع میسر آئیں صوبائی حکومت بلوچستان میں نوجوانوں نسل پر خصوصی توجہ دے رہہ ہیں تاکہ ان کی صلاحیتوں کو بروہے کار لاکر ملک و صوبے کو ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن کیا جاسکے،انہوں نے کوئٹہ گلیڈیٹرز فرنچائز، بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کے منیجر، اور پی سی بی کی کوئٹہ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات کو سراہاتے ہوئے صوبائی حکومت و پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،رکن صوبائی اسمبلی محمد مبین خلجی نے اپنے خطاب میں ونر ٹیم کو مبارکباد پیش دی اور رنر ٹیم کے کھلاڑی مزید محنت کرے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے،اُن کا کہناتھا کہ میں خود انڈر 16۔18 اور فسٹ کلاس کرکٹ کھیلا ہوں مجھے کوئٹہ میں کرکٹ کھیل کا بخوبی اندازہ ہے بگٹی اسٹیڈیم میں پہلا میچ کھیل چکاہوں اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹ لگانے کرکٹ کھیل کو مزید فروغ دینے کیلئے پی سی بی ،ریجن ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے،اور ان کو درپیش مسائل کو ترجہی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان جوکہ خود بھی سپورٹس مین ہے ان سے ملاقات کراوں گا،مزید انہوان نے کہا کہ کھلاڑیوں اور نوجوانوں کیلئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہے،جب بھی ان کو ہماری ضرورت ہوگی ہم ان کے ساتھ ہونگے،اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کروں گا،آخر میں سیکرٹری ٹورنامنٹ شارق حسیب اور کوآرڈنیٹر منصور خان نے اپنے خطاب میں مہمانان گرامی کا ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کوئٹہ گلیڈیٹرز فرنچائز ان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ میں مزید نکار پیدا کرنے کیلئے کیمپ لگائےگا،اس کے بعد کراچی میں میچز کھیلائیں جائینگے،اگلے سال سے کوئٹہ گلیڈیٹرز کرکٹ ٹورنامنٹ کا صوبہ بھر میں انعقاد کیا جائیگا،تاکہ گراس روٹ لیول سے مزید ٹیلنٹ سامنے آسکے کیونکہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے جوکہ وہ کوئٹہ گلیڈیٹرز فرنچائز ہی مواقع فراہم کرینگے۔آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے۔
Previous Post
Next Post

post written by:

0 Comments: