بلوچستان:تھروبال ٹورنمنٹ بلوچستان یونائیٹڈ نے ہدہ محمڈن کو ہرا کر فائنل جیت لیا
کوٸٹہ (سید شاہ زیب شاہ) تفصیلات کے مطابق بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل کوٸٹہ سید نور محمد عرف لالو آغا میموریل بواٸز تھروبال ٹورنامنٹ کا شاندار فاٸنل پاکستان اسپوررٹس بورڈ کے تھروبال گراٶنڈ میں ہوا ،جس کے مہمان خصوصی بلوچستان راٸفل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالصمد اچکزٸی تھے ان کے ہمراہ ڈاٸریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ عمران یوسف، بولان اسپورٹس کے اونر جناب منان آغا، صدر بلوچستان تھرو بال ایسوسی ایشن مس اختر، ابراہیم قریشی، عطا ٕ اللہ اچکزٸی، محمد شاہ، حبیب الرحمان، ظہور بابٸی بھی موجود تھے۔ مہمان گرامی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کروایا گیا، میچ میں بلوچستان یوناٸیٹدنے ہدہ محمڈن کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی ،اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگناٸزر عارف سلہری، ٹورنامنٹ ڈاٸکریکٹر منظور سرپرہ انٹرنیشنل اور امپاٸرز ڈاٸریکٹر کامران صدیق تھے ،میچ کے اختتام پر مہمانان گرام میں محمد شاہ، عطااللہ اچکزٸی، منان آغا اور مس اختر نے کھلاڑیوں کو میڈل پہناۓ جبکہ مہمان خاص عبدالصد اچکزٸی نے دونوں ٹیموں کو ونر اور رنر اپ کی ٹرافی دی اس موقع پر کھلاڑیوں اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوۓ جناب عبداصمد اچکزٸی نے کہا کہ تھروبال کو آنے والے نیشنل گیمز میں شامل کیا جاۓ اور تھرو بال کے لیۓ گراٶنڈ نہ ہونا افسوسناک ہے اس سلسلے میں اسپورٹس بورڈ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تھروبال جس میں بلوچستان کے گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی ہیں ان کے لیۓ گراٶنڈ مہیا کیا جاۓ، اس موقع پر جناب منان آغا نے سید نور محمد عرف لالو آغا ٹورنامنٹ ہر سال کروانے کا اعلان کیا اور اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرواٸی، انھوں نے بھی حکومت اور اسپورٹس بورڈ سے پرزور اپیل کی کہ تھروبال کے لیۓ گراٶنڈ بنایا جاۓ تاکہ یہ کھلاڑی آٸندہ بھی بلوچستان کانام روشن کرتے رہیں۔
0 Comments: