راولپنڈی (فیصل ستی سے) رتہ روڈ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، آگ فیول ٹینک پھٹنے سے لگی ہے،ایمبولینس می رں سوار 3 امدادی کارکن آگ سے جل کا معمولی زخمی،
آگ بجھانے کے لیے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، آگ چلتی ایمبولینس میں لگی ہے ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں آگ لگنے کے معاملہ میں ڈسٹرکٹ آفیسر 1122 نے تمام افسران کو زبان بند رکھنے کا حکم دے دیا اور ایمبولینس میں آگ لگنے کے معاملے کو دبانے کے لیے احکامات جاری کر دئیے آگ لگنے سے ایمبولینس میں آگ لگنے سے ایمبولینس مکمل طور پر جل کر ناکارہ ھو گئی۔
0 Comments: