حویلی کہوٹہ ( نمائندہ خصوصی سے) تحصیل ممتاز آباد چوری کوٹ کے مقام پر محمد دین ولد میرمحمد بکریاں چرا رہا تھا کہ شیر نے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا زخمی حالت میں ایم ایس ٹی کہوٹہ پہنچا دیا گیا شیر نے محمد دین کے چہرے کو بری طرح متاثر کیا اس ماہ میں لگاتار شیر نے بے شمار لوگوں کو زخمی کیا اور لوگوں کے مال مویشی کو بھی نقصان پہنچایا لیکن محکمہ ورلڈ لائف نے اس طرف کوئی توجہ نہ دی اور شیر آئے روز لوگوں پر حملہ کر کے شدید نقصان پہنچا رہا ہے
اس کی وجہ سے لوگ بہت پریشان ہیں نہ ہی انتظامیہ نے اس طرف کوئی توجہ دیں لوگ اپنے بچوں کی وجہ سے پریشان ہیں بچوں کا گھر سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے کیونکہ شیر کسی وقت بھی حملہ کر سکتا ہے
0 Comments: