راولپنڈی:مولانا سمیع الحق کے قتل کو 7روز بعد بھی پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی
راولپنڈی (فیصل ستی سے) مولانا سمیع الحق کے قتل میں پولیس کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام شواہد اور بیانات کے باوجود ملزمان کا کچھ پتہ نہیں چل رہا مولانا سمیع الحق کے قتل میں ملوث ملزمان موٹر سائیکل پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی آئے تھے ملزمان نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اندھیرے اور ہیلمٹ کی وجہ سے ملزمان کون تھے کہاں سے آئے تھے کچھ پتہ نہیں چل رہا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال کیا اور مولانا سمیع الحق کا قتل انتہائی منظم طریقے سے کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو ملانا سمیع الحق کے قتل کی تفتیش میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ملزمان نے قتل کی واردات انتہائی محتاط انداز میں کی جن کا تعین کرنے میں دشواری کا سامنا ہے
0 Comments: