Monday, 19 November 2018

کوئٹہ:نوجوان کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہوتےہیں ظفر الله بلوچ

کوئٹہ (سید شاہ زیب شاہ سے) تفصیلات کے مطابق ڈائیرکٹر یوتھ ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ اوف بلوچستان ظفر اللہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں  کہنا تھا کہ یوتھ کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے یوتھ کہ بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کیے کسی بھی حکومت نے کوئی مدد نہیں کی ہمیشہ ایپلیکیشن لکھتا رہا مگر کسی نے فنڈنگ نہیں کی انکا کہنا تھا کہ جام کمال صاحب کی حکومت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں وہ اپنی حکومت میں یوتھ اور سپورٹس کے لیے کام کریں گے ابھی یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 6 ستمبر کے پروگرام میں بھی نے انہوں نے شرکت کی تھی جس میں انہوں نے یقین دہانی کروائی تھی اور یوتھ کے لیے فنڈنگ کا بھی اعلان کیا تھا

انکا مزید بات کرتے  ہوے کہنا تھا کہ یوتھ کے والنٹیئرز بھی ہیں جو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتے ہیں مگر ہر پروگرام میں سب سے پہلے آتے ہیں اور ہمارے سارے پروگرامز کو وہی دیکھتے ہیں بلوچستان کی زیادہ تر کامیاب شخصیات کا تعلق یوتھ ڈیپارٹمنٹ سے ہی رہا ہے جس میں بیوروکریٹس ہوں یا سیاستدان صحافی ہوں یا سرکاری افسران زیادہ تر یہاں کے ہی پھول ہیں، یوتھ ڈیپارٹمنٹ نے موسیقی کے شعبے میں بہت سٹار بنائے ہیں جن میں سب سے بڑی مثال سبہان اقبال ہیں جنہوں نے اپنی پرفارمینس سے پورے بلوچستان کا دل جیتا انکا کہنا تھا کہ اگلی دفہ 150 مختلف سکولوں اور کالجز کے طلبہ وطالبات کو پورے پاکستان کا ٹور کریا جائے گا
Previous Post
Next Post

post written by:

0 Comments: