بلوچستان:سردار بہادرخان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ نے بلوچستان ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنمنٹ جیت لیا
کوئٹہ (سید شاہ زیب شاہ) تفصیلات کے مطابق بلوچستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کوئٹہ کےبولان کرکٹ اسٹیڈیم میں سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر کےزیراہتمام منعقد ہوا،،اتوار کو ٹورنامنٹ کےفائنل میں سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی نے بلوچستان یونیورسٹی کودورنز سےشکست دی اور ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا،،،، سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر92رنز اسکورکئے جبکہ جواب میں بلوچستان یونیورسٹی کی ٹیم 16ویں اوورمیں90رنزبناکرآوٹ ہوگئی،، وفاقی وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال فائنل کی مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے ونراوررنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دیں اور کھلاڑیوں میں میڈل بھی تقسیم کئے،،اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ وفاقی وزیردفاعی پیداوار نے بلوچستان ویمن ٹی 20کےکامیاب انعقادپرسدرن کمانڈ کو مبارکباد پیش کی،،ان کا کہناتھا کہ مختلف کھیلوں کاانعقاداورخواتین کی شرکت اس بات کی غمازہےکہ بلوچستان میں امن قائم ہوچکاہے،ماضی کےبلوچستان میں خواتین کوگھروں سےباہرنکلنےنہیں دیاجاتاتھا، تاہم اب ایسی صورتحال نہیں ہے،،ان کا یہ بھی کہناتھا کہ بلوچستان میں ٹی 20کرکٹ میں خواتین کی شرکت خوش آئند ہے،زبیدہ جلال کا یہ بھی کہناتھا کہ اس طرح کی تقاریب اس تاثر کی نفی کرتی ہیں کہ بلوچستان کی خواتین میں صلاحیتیوں کی کمی ہے ، صوبے کی خواتین اگرسیاست میں حصہ لےسکتی ہیں تو کھیل کےمیدان بھی آبادکرسکتی ہیں۔۔ٹورنامنٹ کافائنل دیکھنے کےلئے دونوں یونیورسٹیوں کی طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں۔۔۔۔
0 Comments: