Tuesday, 13 November 2018

کراچی:گمشدگی کا معاملہ سینئر صحافی نصراللہ کی اہلیہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

سندھ ( مریم حفیظ سے   ) رکن کراچی پریس کلب و سینئر صحافی نصراللہ چوہدری کی جبری گمشدگی کا معاملہ
سینئر صحافی نصراللہ چوہدری کی اہلیہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا تفصیلات کے مطابق نصراللہ چوہدری کو 10/11 نومبر کی شب سولجر بازار میں واقع گھر سے حراست میں لیا گیا, سادہ لباس میں ملبوس اہلکار گھر میں گھسے اور نصر اللہ چوہدری کو زبردستی ساتھ لے گئے, میرے شوہر پر کسی قسم کا الزام ہے تو قانون کے مطابق آگاہ کیا جائے, اہلیہ نصراللہ چوہدری میڈیا سے گفتگو کرتے یوۓ کہ
بغیر کسی مقدمے اور عدالت میں پیش کیے 24 گھنٹے سے زائد رکھنا غیر قانونی عمل ہے, قانون نافذ کرنے والے ادارے شوہر سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کر رہے, درخواست گزار غلام فاطمہ کا کہنا تھا کہ نصراللہ کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں, اندیشہ ہےکہ جھوٹے مقدمات میں ملوث نا کردیا جائے,  کوئی الزام ہے تو قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے, عثمان فاروق ایڈووکیٹ
72 گھنٹے گزر جانے کے باوجود کسی عدالت میں پیش نہ کیا جانا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے, وکیل سندھ حکومت, آئی جی سندھ, ڈی جی رینجرز, ایس ایس پی شرقی کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے ، ایس ایچ او سولجر بازار و دیگر بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے ۔
Previous Post
Next Post

post written by:

0 Comments: