Monday, 5 November 2018

کوئٹہ:عوام کے لیے ہمیشہ دروازے کھلے رہیں گے رکن صوبائی اسمبلی میر زاہد علی ریکی

کوئٹہ:(سید شاہ زیب شاہ) موصول ہونے والی اطلاعت کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی کا کہنا تھا کہ غریب عوام کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے واشک ڈسٹرکٹ کے پسماندگی کا خاتمہ میرا مشن ہے بحثیت عوامی نمائندہ حلقہ انتخاب سے پسماندگی کاخاتمہ کرنا اولین ترجیح ہے تحصیل ماشکیل اور پورے ڈسٹرکٹ واشک بشمول بلوچستان کے تمام غریب عوام کیلئے میرا دروازہ کھلا ہے عوامی خدمت سے آنکھ نہیں چراہیں گے ان خیالات کا اظہار خادم واشک ایم پی اے میر زابدعلی ریکی نے اپنے رہائش گاہ میں تحصیل ماشکیل سے آۓ ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ ڈسٹرکٹ واشک کے پسماندگی کاخاتمہ کرکے علاقے میں اجتماعی عوامی فلاح کے منصوبوں کا جال بچھاہیں گے انہوں نے کہا کہ علاقے کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں تاہم عوام اپنے مسائل اور ضرورت آگاہ کرنے کیلئے جب بھی میرا دروازہ کھٹکھٹاہینگے ان کے مسائل کے حل کیلئے تگ و دو  میری ذمہ داری ہوگی
Previous Post
Next Post

post written by:

0 Comments: