بلوچستان:کسی کو سمگلنگ اور غیر قانونی طریقے سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے
شہیدسکندرآباد:(سید شاہ زیب شاہ) موصول ہونے والی اطلاعت کے مطابق صوبائی کلکٹرکسٹم اشرف علی نے کہا ہے کہ ہم کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی طریقے سے ملکی معیشت کو کوئی نقصان پہنچائے، ایران اور افغانستان بارڈر سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلارہے ہیں سمگلنگ جیسے ناسورکو روکنے کےلیے میسر انداز میں کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے انہو ں نے یہا ں سوراب میں قائم کسٹم چیک پوسٹ کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کلکٹرمیر مقبول قلندارنی،انچارج کسٹم چیک پوسٹ سوراب میر احمد نواز زہری اور دیگر کسٹم اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے اس موقع پر کلیکٹر کسٹم اشرف علی نے مزید کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے صوبے کے تمام اہم شاہراہو ں پر کسٹم کے چیک پوسٹس قائم کیے گئے ہیں تاکہ ایرانی ڈیزل،پیٹرول، ٹائر ،انڈین نشہ آور اشیاء جیسے پان پراگ،چینی کھینی، چھالیہ،شراب اور معیشت کے لیے نقصان دہ تمام چیزوں کو اسمگلنگ کو روکا جا سکے کیو نکہ اسمگلنگ کی وجہ سے ہماری ملکی معیشت کو بے تحاشا نقصان پہنچ جاتا ہے انہو ں نے کہا کہ ہماری کوشش رہتی ہے کہ صوبے کے تمام علاقوں میں کسٹم کی موجودگی رہے تا کہ اسمگلنگ جیسے ناسور سےچھٹکارا پانے میں آسانی ہوں انہو ں نے سوراب کسٹم چیک پو سٹ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہو ئے کہا کہ اس چیک پو سٹ کی اہم شاہراہ پر موجودگی کے سبب اسمگلنگ کو روکنے روکنے میں سب سے زیادہ مدد مل رہا ہے اور یہا ں کا اسٹاف بھی ہر وقت چوکنا رہتا ہے اور وہ بڑی مقدارمیں اسمگل شدہ اشیاءپکڑ کر ملکی خزانے کو بڑی نقصان سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں گذشتہ رات بھی اس چیک پو سٹ کے اہلکاروں نے ایک مزڈا ٹرک پر چھاپہ مارکر آٹھ ٹن چھالیہ قبضے میں لے لیے ہیں جو کہ قابل تحسین اقدام ہے انہو ں نے کہا کہ ہم نے اسگلنگ جیسے ناسور سے چھٹکارا پانے کا عزم کررکھا ہے اور اس سے چھٹکاراپاکر ہی دم لیں گے۔

0 Comments: