Tuesday, 30 October 2018

ٹیکسلا:اصل عبادت انسانیت کی خدمت میں پوشیدہ ھے رہنما تحریک غلامان مصطفٰی ایم بشیر رضوی

ٹیکسلا ۔ ( نعمان فاروق خان سے ) تحریک غلامان مصطفٰی جمیل آباد ٹیکسلا کے رہنما ایم بشیر رضوی کا اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ کہنا تھا کہ اصل عبادت دکھی انسانیت کی خدمت میں پوشیدہ ھے اور تحریک غلامان مصطفٰی ایک ایسی تنظیم ھے جو سفید پوش لوگوں کی خاموشی سے مدد کرتی ھے اور لوگوں کو دین کے ساتھ ساتھ تسبیح اور مصلے کے ساتھ جوڑنا ،  اس ضمن میں ذکر و فکر کی محافل کا انعقاد کرنا نیز لوگوں کے ضروری مسائل جو روز مرہّ کی ضرورت ہیں بتانا علاوہ ازیں خدمت خلق کے امور سرانجام دینا  ، غریب اور ناداروں کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنا علاقے کی مسائل مثلا ً صفائی ستھرائی وغیرہ کا خیال رکھنا اور درود پاک کی محافل کا انعقاد اولین ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر مہمان خصوصی سابقہ صوبائی امیدوار خدائی خدمت گار حاجی فیصل اقبال نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ہمیشہ لوگوں کی خدمت عبادت کی طرح کی اور جب تک زندگی یے سرورِ کائنات حضرت محمدﷺ کے بتاۓ ہوۓ راستے پر چل کر ضرورت مندوں ، نادار اور غریبوں کی مدد میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے حاجی فیصل اقبال نے تحریک غلامان مصطفٰی کی خدمات کو سہراتے ھوۓ پچیس ہزار    دینے کا اعلان بھی کیا ۔
Previous Post
Next Post

post written by:

0 Comments: