Friday, 26 October 2018

راولپنڈی:پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والےدو سگے بھائیوں کوستہ سترہ سترہ سال قید کا حکم

راولپنڈی (فیصل ستی سے)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سلمان بیگ نے اٹک کے قریب پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے دو بھائیوں طالب حسین اور رضا احمد کو جرم ثابت ہونے پر سترہ سترہ سال قید اور پنتالیس پنتالیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے،مقدمہ میں شریک تیسرے ملزم بھائی صدا بہار پر پولیس جرم ثابت نہ کر سکی جس کو عدالت نے بری کر دیا ہے،ملزمان طلب حسین،رضا احمد اور صدا بہار کے خلاف رواں سال اگست میں اٹک پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا،مقدمہ میں دہشتگردی،منشیات برآمدگی سمیت دیگر دفعات شامل تھیں
Previous Post
Next Post

post written by:

0 Comments: