Friday, 26 October 2018

راولپنڈی:بےنظیر قتل کیس کے مرکزی ملزم پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی پندرہ دسمبر تک ملتوی

راولپنڈی (فیصل ستی سے)دہشتگردی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے بےنظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران پراسیکوٹر ایف آئی اے خواجہ امتیاز اور ایس ایچ او ایف آئی اے عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے،عدالت کی جانب سے طویل مہلت ملنے کے باوجود سابق صدر کی جائیداد کی تفصیلات عدالت کو فراہم نہ کی جا سکیں،جائیداد کی تفصیلات فراہم نہ کرنے اور عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ایس ایچ او ایف آئی اے اور پراسیکیوٹر کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کی جائیداد کی تفصیلات فراہم کی جائیں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے
Previous Post
Next Post

post written by:

0 Comments: