Wednesday, 24 October 2018

گوجرخان:کچرا کنڈی کسی صورت بھی ساہنگ میں نہیں لگنے دیں گے

گوجر خان ( نمائندہ پی پی یو جے سے) عوام سے بے وفائی کرنے والوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے راجہ اویس کیانی ، شبیر شاہ ، منصور اعوان ، اکرم شاہ اور راجہ شہباز کیانی میڈیا سے گفتگو کرتے ھوۓ مزید کہا کہ کل تک جو کچرا کنڈی کی حمایت میں ڈی سی اور اے سی کے ترجمان بنے ھوۓ تھے اور کچرا کنڈی کے فائدے گنوا رھے تھے بجلی پلانٹ اور بھرتیوں کا جھانسہ دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رھے تھے عوام ان کے چہروں سے بخوبی واقف ہیں یہ لوگ ایک بار پھر معصوم بننے کی ناکام کوشش کر رھے ہیں کچرا کنڈی کے حوالے سے چیئرمین یونین کونسل کا اخباری بیان گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ھے موصوف کچرا کنڈی کے معاملے پر عوام کی بجاۓ ہمیشہ بیورو کریسی کے ساتھ کھڑے رھے ۔
Previous Post
Next Post

post written by:

0 Comments: