Wednesday, 24 October 2018

بلوچستان:نیو پاک عرب سکولز کی ڈائریکٹر کی پی پی یو جے کو خصوصی انٹرویو

کوئٹہ (سید شاہ زیب شاہ سے) تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر نیو پاک عرب سکولز مس "سائرہ ظفر" کا پی پی یو جے کے نماہندہ سید شاہ زیب شاہ کو خصوصی انرویو جس مے انکا کہنا تھا کہ بلوچستان مے تعلیمی معیار بہت خراب ہے کومت بلوچستان کو فوری طور پر سخت افدامات کرنے ہو گے انکا مزید کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم  کے کمپلینٹ مینجمنٹ  سسٹم کا ہونا روری ہے اس سے اسکولوں ، طلباء  اور والدین کو درپیش مسائل کے حل کی جانب  اہم پیشرفت ہوگی انکا کہنا تھا کہ رابطوں کی کمی کی وجہ سے اسکولوں کو درپیش بہت سے مسائل اور معاملات متعلقہ حکام تک نہیں پہنچ پاتے تھے تاہم اس سسٹم کے ذریعہ مسائل کی معلومات اور ان کا فوری حل ممکن ہوسکے گا انہوں نے کہا کہ اسکولوں ، تدریسی عملہ اور بچوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بناکر ہی تعلیم کے فروغ کے مطلوبہ اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی جماعتیں، سول سوسائٹی اور تمام دیگر اسٹیک ہولڈرز مل کر تعلیمی ترقی کے لئے اتفاق رائے سے فیصلہ کریں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت آج اپنے بچوں پر سرمایہ کاری کرے گی تو آنے والے کل میں اس کا فائدہ ملے گا، نظام اور بچوں پر سرمایہ کاری کسی بھی معاشرے کا سب سے زیادہ کارآمد اقدام ہوسکتا ہے،   محکمہ تعلیم  کے کمپلینٹ مینجمنٹ  سسٹم سے اسکولوں کے مسائل حل ہوسکیں گے اور بچوں اور والدین کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا
Previous Post
Next Post

post written by:

0 Comments: