Sunday 21 April 2019

لاہور:  پنجاب فوڈ اتھارٹی میں ایک ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ
لاہور( نمائندہ پی پی یو جے سے ) پنجاب حکومت نے فوڈ اتھارٹی کو مستحکم اور مضبوط ادارہ بنانے کی حکمت عملی تیارکرلی، پہلے مرحلے میں ایک ہزارٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل افراد بھرتی کئے جائیں گے پنجاب فوڈاتھارٹی کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی میں مزید بھرتیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی آف فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے گزشتہ روز بھرتیوں کی منظوری دی تھی، پہلے مرحلے میں ایک ہزار کے قریب ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی ،حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت بھرتیوں کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کی پالیسی تیارکی گئی ہے ۔
ہریپور:سوئم جماعت کی طلبہ سے فحش حرکات کرنے پر پانچ ملزمان گرفتار
ہری پور(وقاص الرحمان قریشی سے  ) لورہ کی حدود میں معصوم بچی سوئم جماعت کی طالبہ سے فحش حرکات بوس کنار کرنے پر پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا شہریوں کا ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ زرائع کے مطابق نواحی علاقہ لورہ پیسر میں گورنمنٹ پرائمری سکول دکھن پیسر کی کلاس سوئم کی طالبہ مسماۃ (ف) کو ملزم گل افسر ولد زرداد سکنہ دکھن پیسر سکول سے آدھی چھٹی کے دوران اپنی دوکان میں لیجا کر فحش حرکات اور بوس و کنار کرتا رہا جس کی شکایات متعلقہ پولیس اسٹیشن میں کی گی مگر پولیس میں چھپی کالی بھڑیں وااقعہ کی رپورٹ درج کرنےسے انکاری تھیں اور مزمان کی پشت پناہی کرنے لگیں تاہم معصوم طالبہ کے بیرون ملک میں مقیم ماموں نے پولیس اسٹیشن فون کرنے کے بعد ایس ایچ او کو براہ راست فون کرکے شکایات درج کروائی جس پر ایس ایچ او نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایا ہے کے اس واقعہ پر  فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف تھانہ لورہ میں زیر دفعہ جرم 354/506 PPC کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے دیگر ملزمان مکھن داد ملک ریاست پسران چئیرمین میرافضل اور نزیر ولد ملک محمد ساکنان دکھن پیسر واقعہ کی اطلاع پانے کے باوجود وقوعہ کی رپورٹ نہ کرنے واقعہ کو دفن کرنے کے جرم میں ملزم کی اعانت کرتے ہوئے 109/201 PPC کا ارتکاب کیاواقعہ کی اطلاع بیرون ملک رہائش پزیر بچی کے ماموں ملک بشیر محمد نے بزریعہ SMS  ایس ایچ او تھانہ لورہ کو دی جس پر کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ کی رپورٹ حاصل کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیاجن سے مزید تفتیش بھی جاری ہے واضح رہے کہ اس گائوں سے ملحقہ دوسرے گائوں میں ننھی فریال کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ بھی پیش آ چکا ہے جس کے مزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں شہریوں نے واقعہ سامنے آنے کے بعد ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
لاہور:ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ناقابل برداشت ہے وائے ڈی اے
لاہور  ( نمائندہ پی ہی یو جے ) ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن پاکستان کے جنر ل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا ہے کہ فارما سیو ٹیکل کمپنیز کی جانب سے ادوایات کی قیمتوں کے اضافے کے معاملے پر وفاقی وزارت صحت بالکل ناکام ہو چکی ہے، وفاقی وزارت صحت کی جانب سے چھاپے مارکر سٹاک قبضے میں لینا ایک دیکھاوا ہے اس طرح کے چھاپوں سے فارما سیو ٹیکل کمپنیز کے مالکان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہو ئے نیب میں ریفرنس فائل کرنے کاا علان کیا ہے ڈاکٹر سلمان کاظمی نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آ پ چئیرمین نیب کو احکامات جاری کریں کہ وہ اس معاملے کو ذاتی طورپر ٹیک اپ کریں اور ایسے چند مالکان کو عبرت کا نشانہ بنائے ،تاکہ باقی مالکان ان سے سبق حاصل کرتے ہوئے زائد منافع خوری کی جرت نہ کر سکیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ادوایات بنانے والی کمپنیاں 50 روپے والی ڈبی پر 500 روپے تک کی قیمت پرنٹ کر دیتی ہیں جو کہ صارف کو میڈیکل سٹور سے پوری قیمت ادا کرکہ خریدنی پڑتی ہے۔ حکومت اس معاملے پر بھی سختی سے نوٹس لے ۔
کراچی:رمضان سے قبل ہی سبزیوں،گوشت،اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی ( فاطمہ کنول سے )رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے رمضان کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا اور گراں فروشوں نے کمر کس لی ہے، شہر میں سرکاری نرخ کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے، مرغی فروشوں نے سرکاری پرائس لسٹ غائب کردی، زندہ مرغی 194روپے کلو کی سرکاری قیمت کے بجائے 220روپے جب کہ مرغی کا گوشت 301 روپے کلو کی سرکاری قیمت کے بجائے 340 سے 350روپے کلو فروخت ہورہا ہے کچھ یہی حال سبزیوں کا ہے شہر میں صرف بیگن ہے جو 60 روپے کلو فروخت ہورہا ہے جب کہ پیاز کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں، ایک ماہ قبل 30 سے 40 روپے کلو فروخت ہونے والی پیاز 60 روپے کلو قیمت پر فروخت ہونے لگی، بھنڈی 160 روپے کلو، کھیرا 60 روپے کلو، لوکی ٹینڈے 100 روپے کلو اور توریاں 120 روپے کلو میں فروخت ہونے لگیں، 40روپے کلو قیمت پر بکنے والی پالک بھی اب 60روپے کلو فروخت ہورہی ہے، بند گو بھی 100روپے کلو، کریلے 140 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں، شلجم 100 روپے، چقندر80 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں .
کراچی:جہاز میں بھکاری گھس آیا حیران کن صورتحال فضائی مہمان پریشان
کراچی ( کنول فاطمہ سے ) پاکستان میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقع کراچی ایک جہاز میں بھکاری گھس آیا حیران کن صورتحال فضائی میزبان سر پکڑ کر رہ گئے بھکاری سندھی زبان بولتےسنا جا سکتا ہے فضائی میزبان اور مسافروں سے جہاز کے اندر بھیک مانگتے دیکھا جا سکتا ہے.فوٹیج
بھکاری کو.سمجھانے کے لئے ائیر ہوسٹس کی منت سماجنت
غیر ملکی نجی ائیر لائن میں بھکاری گھسنے کا تاریخی واقع
نجی ائیر لائن کے جہاز تک پہنچنے میں کئی سیکورٹی چیک پوائنٹ کراس کئے
سیکورٹی کا مکمل.پول کھل کے سامنے آگیا.
فلائٹ ٹی جے 507 گذشتہ روز کراچی سے بنکاک روانہ ہوئی.ذرائع
کراچی جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے فضائی آپریشن کو.بھکاری چکمہ دے کر اندر داخل ہوا.ذرائع
بھکاری نے سیکورٹی اہلکاروں کو چکرا دیا.ذرائع
سول ایوی ایشن کی طرف سے معاملہ دبانے کی کوشش. ذرائع
راولپنڈی:گاڑی غلط پارک کرنے ہر شہری کا وارڈن سے جھگڑا ھاتھا پائی تک نوبت آ گئی
راولپنڈی ( نمائندہ پی پی یو جے سے ) تھانہ نیو ٹاون کے قریب گاڑی غلط پارک کرنے پر وارڈن عثمان غنی نے شہری کو منع کرنے پر شہری سیخ پا ھوگیا اور وارڈن اہکاروں سے جھگڑا کرنے لگا وارڈن اہلکار ملزمان کو قانونی کاروائی کے لیے تھانہ نیو ٹاون لا آئے وارڈن نے متعلقہ تھانے کو واقعہ کی اطلاع دی اس دوران پی ٹی آئی ایم پی اے راشد حفظ ہمراہ 50 افراد تھانے پہنچےوارڈن نے استعغاثہ لکھنا چاہا جس پر ایم پی اے نے استعغاثہ لے کر پھاڑ دیا گیاایم پی اے کے ساتھ آئے افراد نے وارڈن سے ہاتھا پائی کی ہاتھا پائی میں وارڈن اہلکار عثمان غنی کی وردی پھٹ گئی جبکہ مزکورہ ایم پی اے تھانہ کے اندر اپنی نگرانی میں وارڈن کی پٹائی کرواتے رہے زریع کے مطابق متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او بھی خاموش تماشائی بنے رہے ۔
لندن:یورپ میں ڈیلوری کے وقت کسی قسم کی دوائی نہیں دی جاتی خاوند کی موجودگی لازمی
لندن ( نمائدہ پی پی یو جے سے ) یورپ میں ڈیلیوری کے وقت خاوند عورت کے پاس ہوتا ہے اور کمرے میں ایک یا دو نرسیں ہوتی ہیں۔ کسی قسم کی دوائی نہیں دی جاتی، عورت درد سے چیختی ہے مگر نرس اسے صبر کرنے کا کہتی ہے اور %99 ڈیلیوری نارمل کی جاتی ہے۔ نہ ڈیلیوری سے پہلے دوا دی جاتی ہے نہ بعد میں۔ کسی قسم کا ٹیکہ نہیں لگایا جاتا۔
عورت کو حوصلہ ہوتا ہے کہ اس کا خاوند پاس کھڑا اس کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہے۔ ڈیلیوری کے بعد بچے کی ناف قینچی سے خاوند سے کٹوائی جاتی ہے اور بچے کو عورت کے جسم سے ڈائریکٹ بغیر کپڑے کے لگایا جاتا ہے تاکہ بچہ ٹمپریچر مینٹین کر لے۔ بچے کو صرف ماں کا دودھ پلانے کو کہا جاتا ہے اور زچہ یا بچہ دونوں کو کسی قسم کی دوائی نہیں دی جاتی سوائے ایک حفاظتی ٹیکے کے جو پیدائش کے فوراً بعد بچے کو لگتا ہے۔ پہلے دن سے ڈیلیوری تک سب مفت ہوتا ہے اور ڈیلیوری کے فوراً بعد بچے کی پرورش کے پیسے ملنے شروع ہو جاتے ہیں۔
پاکستان میں لیڈی ڈاکٹر ڈیلیوری کے لئے آتی ہے اور خاتون کے گھر والوں سے پہلے ہی کہہ دیتی ہے کہ آپ کی بیٹی کی پہلی پریگنینسی ہے، اس کا کیس کافی خراب Hafiرہا ہے جان جانے کا خطرہ ہے، آپریشن سے ڈیلیوری کرنا پڑے گی۔ %99 ڈاکٹر کوشش کرتی ہے کہ نارمل ڈیلیوری کو آپریشن والی ڈیلیوری میں تبدیل کر دیا جائے۔
ڈیلیوری سے پہلے اور بعد میں کلوگرام کے حساب سے دوائیاں دی جاتی ہیں ڈیلیوری کے وقت خاوند تو دور کی بات خاتون کی ماں یا بہن کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں ہوتی اور اندر ڈاکٹر اور نرس کیا کرتی ہیں یہ خدا جانتا ہے یا وہ خاتون نارمل ڈیلیوری بیس تیس ہزار میں اور آپریشن والی ڈیلیوری اسی نوے ہزار میں ہو تو ڈاکٹر کا دماغ خراب ہے نارمل کی طرف آئے آخر کو اس کے بھی تو خرچے ہیں بچوں نے اچھے سکول میں جانا ہے نئی گاڑی لینی ہے بڑا گھر بنانا ہے۔ اسلام کیا کہتا ہے انسانیت کیا ہوتی ہے سچ کیا ہوتا ہے بھاڑ میں جائے، صرف پیسہ چاہئیے انسانیت جب مر جائے تو انسانوں کی جانوں سے کھیلا جاتا ہے
تلخ مگر حقیقت  وزیر اعظم صاحب تھوڑا ان لیڈی ڈاکٹروں پر بھی غور کرے  خدا راہ ہماری ماؤں اور بہنوں اور بیٹیوں کو ان لالچی ڈاکٹروں  سے  بچائے ۔