واہ کینٹ ( ذوالفقار احمد خان سے ) نواب آباد جلالہ روڈ پر گزشتہ دس روز سے ایک تین رکنی ڈکیت گروپ ڈکیتیوں میں مصروف پے
شام کو سات سے نو کے درمیان کئی لوگوں کو نقدی اور موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا. کل دن دیہاڑے ساڑھے چار بجے ایک مسافرکو روک کر اس سےدس ہزار.روپے نقد اور قیمتی موبائل فون سے محروم کر دیا. یہ تمام وارداتیں جلالہ روڈ کی مشہور و معروف جگہ ملک قیصر کی کوٹھی کے آس پاس ہو رہی ہیں. پولیس کی گشت پارٹی بھی ان وارداتوں سے بے خبر اور لا تعلق ہے. یا جان بوجھ کر نظر انداز کر رہی ہے اہل علاقہ نے پرزور اپیل کی پے کہ حکام بالا فوری طور پر اس طرف متوجہ ہوں. اور پولیس کو اس گروہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے. ان وارداتیوں کے.خلاف کارروائی کے نہ ہونے سے ان کے حوصلے بلند ہوتے جا.رہے ہیں. اور.وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے. اور کل کلاں کو جانی نقصان کا.باعث بن سکتا.ہے. اور اس کا ذمہ دار.پولیس کو سمجھا جائے گا.
0 Comments: