Sunday, 18 November 2018

بلوچستان:کوئٹہ میں فائرنگ سے سابق ڈی آئی جی نعیم کاکڑ شہیدھو گیے

کوئٹہ (سید شاہ زیب شاہ) موصول ہونے والی اطلاعت کے مطابق پشین اسٹاپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس افسر نعیم کاکڑ شہید ہوگئے کوئٹہ کےعلاقے پشین اسٹاپ کے قریب جونئیر اسسٹنٹ کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے سابق ڈی آئی جی کرائم برانچ نعیم کاکڑ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق سابق ڈی آئی جی نعیم کاکڑ کو مسلح افراد نے اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ مسجد سے نماز پڑھ کر گھر جارہے تھے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ریٹائرڈ پولیس آفیسر کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
Previous Post
Next Post

post written by:

0 Comments: