بلوچستان:کھیلوں کے فروغ کےلیےوزیراعلیٰ جام کمال کی کوششیں قابل تحسین ہیں
کوئٹہ (سید شاہ زیب شاہ) تفصیلات کے مطابق حاجی محمد یوسف خلجی سپورٹس اکیڈمی میں کراٹے ٹیم کے کھلاڑیوں کے آزربائیجان میں ہونے والی ولڈ کراٹے چیمپیئن شپ میں جانے سے پہلے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے مہمان خصوصی خان اف قلات پرنس آغا عمر تھے۔ جس میں آزربائیجان جانے والے پلیئر میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور پرنس آغا عمر کی جانب سے 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی تقسیم کیے تقریب میں پلیئرز، انٹرنیشنل کوچ عزیز اللہ اور خلجی سپورٹس اکیڈمی کے چیئرمین بھی موجود تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنس آغا عمرکا کہنا تھاکہ کھیلوں کے فروغ کیلئے جام کمال کی کوششیں قابل تعریف ہیں ،کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے فیوچر پلان بنایا جا رہا ہے، صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ بلوچستان کے کھلاڑی دنیا بھر میں ہونے والے مقابلوں میں حصہ لے کر پاکستان اور بلوچستان کا نام روشن کریں ،پرنس عمر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ورلڈا سکویش چیمپیئں شپ کروانا میری اور صوبائی حکومت کی بہت بڑی کامیابی تھی سکویش چیمپیئں شپ میں حصہ لینے والے انٹرنیشنل کھلاڑی یہاں سے مطمین اورخوش ہو کر روانہ ہوئے اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے سکویش کے پروگرام آرگنائزر کی بھی تعریف کی عزیز اللہ صاحب اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ پلیئرز کو کسی فیس کے بغیر ٹرینگ دے رہے ہیں اور انہیں انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی بجھتے ہیں،جو کہ انکی سپورٹس کیلئے خدمات باعث تعریف ہیں سپورٹس کے فروغ کیلئے ہم سب کو مل جل کرکام کرنا ہوگا سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیز کے طلبہ بھی سپورٹس میں دلچسپی لیں تاکہ سپورٹس میں ہم گراس روٹ لیول سے بچوں کو سپورٹس سپرٹ دے سکیں،جس سے یہی طلبہ سپورٹس میں ملک اور صوبے کا نام روشن کریں، بلوچستان سپورٹس بورڈ اور حکومت بلوچستان کو خواتین کے لیے بھی ایونٹس کرانے چائیے کیونکہ بلوچستان کی خواتین کو کوئی بھی نیشنل ایونٹ پر نہیں لے کہ جایا جاتا ،جیسے کہ بس ایک دفعہ قاہداعظم گیمز پر ہی لے کے گئے ہیں اس کے بعد بلوچستان کی لڑکیوں کو کسی بھی نیشنل ایونٹ یا ٹورنامنٹ پر نہیں لے جایا گیا جو کہ سرا سر نا انصافی ہے ،انکا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتاہوں کہ خواتین کو بھی سپورٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چائیے سپورٹس بورڈ میں عہداروں کو سپورٹس پلیئر یا انٹرنیشنل کوچ ہونا چائیے۔
0 Comments: