کراچی:چینی کونسل خانے پر دہشت گردوں کا حملہ تین دہشت گرد ہلاک دو پولیس اہلکار شہید
کراچی ( سپیشل رپورٹر پی پی یو جے سے ) دہشتگردوں کی پاک چین دوستی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، سکیورٹی فورسز نے کلفٹن میں چینی قونصلیٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ چینی قونصل جنرل سمیت تمام عملہ محفوظ رہا۔ عسکری ذرائع کے مطابق، صورتحال کنٹرول میں ہے کراچی کے ریڈ زون میں دہشتگردوں کی چینی قونصل خانے میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے جن سے ایک خود کش جیکٹ بھی برآمد ہوئی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے 3 دہشتگردوں نے چینی قونصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی، رینجرز اور پولیس نے حملہ ناکام بنا دیا، حملہ کرنے والے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، تمام افراد محفوظ ہیں اور صورتحال پر قابو پالیا گیا ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے ایک گاڑی کو تحویل میں لیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے، دہشتگردوں سے 2 خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئیں، ایک شخص کو زخمی حالت میں عمارت سے نکال لیا گیا۔ انہوں نے کہا حملہ آوروں کی تعداد 5 سے زائد ہے، چینی قونصل خانے میں معمول کے مطابق 50 سے زائد لوگ ہوتے ہیں پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا ہے علاقے کو کلیئر کیا جا رہا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ سرچنگ میں مصروف ہے، گاڑی میں سوار 4 دہشتگردوں نے حملہ کیا، 3 دہشتگرد مارے گئے۔ چینی قونصل جنرل سمیت تمام عملہ محفوظ رہا۔ ہسپتال حکام کا کہنا ہے جناح ہسپتال میں 2 لاشیں اور ایک زخمی لایا گیا، جاں بحق اہلکاروں میں اے ایس آئی شامل ہے۔ ڈاکٹر سیمی جمال کا کہنا ہے جاں بحق اہلکاروں کی اشرف اور محمد خالد کے نام سے شناخت ہوئی، 2 مزید لاشیں لائی گئیں ہیں، تاحال ان کی شناخت نہیں ہوئی، ایک زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ گورنر سندھ نے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی اور تمام قونصلیٹ، غیر ملکی عمارتوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ چائنیز قونصلیٹ میں موجود عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے وزیراعلی سندھ نے چائنیز قونصل جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور چین کے قونصل جنرل سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اطمینان رکھیں سب ٹھیک ہوجائے گا، ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس کو بھی ہدایت دی ہے، پولیس اور رینجرز بھرپور آپریشن کر رہی ہیں۔
0 Comments: