کوئٹہ:(سید شاہ زیب شاہ) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کھیلے جانے والے فائنل میں ہانگ کانگ کےلیئوآو اورملائیشیا کےنفیزوان عدنان کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جس میں ہانک کانگ کے کھلاڑی نے ملائیشیا کے کھلاڑی کو تھری ٹو سے شکست دے دی او جی ڈی سی ایل بلوچستان انٹرنیشنل سکواش لیگ کے فائنل میچ میں ہانگ کانگ کے لیو آو نے ملائشیا کے نفیزوان عدنان کو 3-2 سے ہرا کر پہلی بلوچستان انٹرنیشنل سکواش لیگ اپنے نام کرلی اس سے قبل سیمی فائنلز میں ہانگ کانگ کےلیئوآونےپاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب کوہرایاتھاجب کہ ملائیشیا کے نفیزوان عدنان نے برطانوی ڈیکلین جیمزکواپ سیٹ شکست دی تھی جیتنے کے بعد ہانک کانگ کے فاتح کھلاڑی لئیو آو کا کہنا تھا کہ بلوچستان آکر مجھے بہت خوشی ہوئی،ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں کھیلوں کے لئے ماحول بہت ساز گار ہے ۔ دیگر انٹرنیشنل کھلاڑی بھی یہاں آئیں
واضع رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا بلوچستان میں پہلا میگا ایونٹ ہے جس میں پاکستان سمیت برطانیہ ، میکسیکو ، ملائیشیا ء اور ہانگ کانگ کے کھلاڑی شریک ہیں جب کہ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں نے بلوچستان میں اسکواش لیگ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
0 Comments: