Sunday, 11 November 2018

بلوچستان:ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ کی زیر قیادت زرغون آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد

کوئٹہ:(سید شاہ زیب شاہ) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں پولیس کی طرف سے عوام کی شکایات اور مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد تھانہ زرغون آباد میں رکھا گیا جس میں ضلع کوئٹہ کے ایس ایس پی اپریشن  نصیب اللہ خان, ایس پی صدر شائد جمیل کاکڑ, ایس ایچ او زرغون آباد محمد مراد اور دیگر پولیس افسران اور ملازمان نے شرکت کی اور عوام کو درپیش مسائل سنے جبکہ سیاسی اور قبائلی عمائدین میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما داود خان کھرل مرکزی ممبر علی محمد ناصر ثناءاللہ بازئی اور دیگر قبائلی اور علاقائی ہمائدین نے شرکت کی اور پولیس کی طرف سے انعقاد کیا گیا اس پروگرام کو سراہا, عوام کا کہنا تھا کہ ایسے پروگراموں سے پولیس اور عوام کے درمیان غلط فیموں کا ازالہ ممکن ہے پولیس کو چاہیے کے عوامی شکایات سننے کے لیے وقتاََ فوقتن ایسے پروگراموں کا انعقاد کیا کریں
Previous Post
Next Post

post written by:

0 Comments: