Friday, 19 October 2018

لاہور:مرحوم حکیم سعید کی یاد میں ہمدرد شوریٰ کا اجلاس

لاہور ( فاطمہ قمر ) مرحوم حکیم  سعید  کی  یاد  میں  فلیٹیز  ہوٹل  میں  ھمدرد شوری کے اجلاس میں  محترمہ سعدیہ راشد'  سلمی اعوان' فاطمہ قمر' بیگم مہناز رفیع' ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی!
حکیم  سعید مرحوم  ایک نابغہ روزگار ' عہد ساز  شخصیت تھے..جو ایک سچے باعمل مسلمان اور پاکستانی کی عملی تصویر تھے.. آپ نے پوری زندگی  تین امور پر انتہائی مستعدی  اور جانفشانی سے کام کیا!   اسلام '  اردو'  کشمیر ' انہیں  یہ علم تھا کہ اردو پاکستان  کی بقاء  اور یکجہتی کے لئے اکسیر کی حیثیت رکھتی ھے. لہذا آپ  پوری زندگی نفاذ اردو کےلئے کوشاں رہے !  محترمہ سعدیہ راشد سے جب  بھی میری ملاقات  ہوتی ھے میں ہمیشہ ان کو نفاذ اردو کے حوالے سے ان.کے والد مرحوم کا جذبہ یاد کراتی ھوں!
محترمہ سعدیہ راشد نے بتایا کہ  حکیم سعید ہمیشہ  فرش  پر سوتے تھے. دو جوڑے کپڑوں کے رکھتے تھے اپنے ہاتھوں سے اپنے کپڑے دھوتے ایک  سوٹ زیب  تن کرتے دوسرا دھونے کے لئے بدلتے..جب  بھی دوسرے شہر میں مریضوں کا معائنہ کرنے جاتے  تو روزہ سے ہوتے.وجہ اس کی یہ بتاتے کہ دوپہر کے کھانے پہ وقت ضائع نہیں  ھوگا.دوسرا یہ کہ روزے کی حالت میں مجھے  اونگ  اور جمائی نھیں آئے  گی!
کہاں ملیں  گی اب  ایسی  تاریخ ساز  قول و فعل سے ہم آہنگ  شخصیات؟   ہماری حکومت  سے التجا ھے کہ وہ  نئ  نسل  کواپنے عظیم مشاہر سے متعارف کرانے کے لئے حکیم سعید  جیسی شخصیات کو شامل نصاب کرے تاکہ نوجوان نسل کی کردار سازی ھو سکے!
Previous Post
First

post written by:

0 Comments: