Saturday 20 April 2019

راولپنڈی:زمینی حقائق نے بھارت کو سچ بولنےپر مجبور کر دیا ترجمان پاک فوج

راولپنڈی ( ارم خان سے ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ زمینی حقائق نے بھارت کو سچ بولنے پر مجبور کردیا امید ہے بھارت بقیہ جھوٹی باتوں پر بھی سچ بولے گا ،بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعتراف کیا ہے کہ بالاکوٹ حملے میں کوئی بھی پاکستانی فوجی یا عام شہری شہید نہیں ہوا۔ بھارتی وزیر خارجہ کے اس بیان پر ٹویٹر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آخر کار سشما سوراج نے سچ بول ہی دیا ، میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق نے بھارت کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ سچ بولیں، امید ہے بھارت بقیہ جھوٹے بیانات سے متعلق بھی سچ بولے گا۔ بھارتی فضائیہ اپنے طیارے گرائے جانے کی بھی تردید کرے کیوں کہ وہ پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ کرتی رہی ہے، بھارت کا 2016ء میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ بھی جھوٹا تھا تاہم دیر آید درست آید .
Previous Post
Next Post

post written by:

0 Comments: