حیات آباد ( فیصل ستی سے ) آپریشن مکمل ہوچکا ہے جس کے بعد 3 منزلہ گھر کو ایس ایس جی کمانڈوز نے کلئیر کردیا ہے. یہ آپریشن کل رات 9 سے 9.30 کے درمیان شروع ہوا تھا جب انٹلیجنس اداروں کی اطلاع پر جس میں بتایا گیا تھا کہ حیات آباد میں ایک گھر میں دہشتگردوں موجود ہیں جنہوں نے گھر میں موجود افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے.یہ دہشتگرد چند دن پہلے حیات آباد میں ایک جج کے قتل میں ملوث تھے. پشاور پولیس نے نہایت بہادری اور مستعدی سے تمام طرح حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس آپریشن کا آغاز کیا. اس آپریشن کی سب سے کٹھن اور مشکل بات یہ تھی کہ یہ آپریشن رہائشی آبادی میں تھا تھوڑی غلطی اور چوک سے بڑا نقصان ہوسکتا تھا بعد ازاں پاک فوج نے جائے وقوع پر پہنچ گئی اور کنٹرول سنھبال لیا.
اس آپریشن میں دہشتگردوں کا بےجگری سے مقابلہ کرتے ASI قمر خان جن کا تعلق اینٹی ٹریرزٹ اسکواڈ سے تھا نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں. جبکہ 5 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے ہیں. الحمدللہ کسی بھی سویلین کو نقصان نہیں پہنچا. ایس ایس جی کمانڈوز نے بھی آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے عمارت میں جا کر دہشتگردوں سے مقابلہ کیا اور بعد ازاں عمارت کو مکمل طور پر کلئیر کردیا.
ہم سلام پیش کرتے ہیں پولیس کے تمام جوانوں کو جنہوں نے اس آپریشن میں حصہ لیا. اس کے علاوہ پاک فوج اور ایس ایس جی کمانڈوز کو بھی سلام.
0 Comments: