Friday, 16 November 2018

بلوچستان:ناتجربہ کار اور مفاد پرستوں کی وجہ سے کھیل تباہی کی طرف جا رہا ہے

کوئٹہ (سید شاہ زیب رضا) سابقہ انٹرنیشنل فٹبالر،ریفری اور کپتان اور بلوچستان میں فٹبال کے حوالے سے بہت بڑا نام محمد سعید بابت کا سید شاہ زیب شاہ کوخصوصی انٹرویو جس میں انکا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان سپورٹس بورڈ میں ان تجربہ کار نام نہاد مفاد پرست آگئے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان میں کھیل دن بہ دن تبائی کی طرف جارہاہے سپورٹس بورڈ کی کھیلوں کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ دوسرے صوبے کھیل میں ہم سے بہت آگے نکل گئے ہیں  میرٹ پر کوئی فیصلا نہیں ہوتا جس کی پرچی یا سفارش ہو وہ ٹورنمنٹ میں یا دوسرے صوبوں میں گیم کے لیے منتخب ہو جاتے ہیں اور جس کھلاڑی میں ٹیلنٹ ہوتا ہے بس وہ دفتروں کے چکر لگا لگار کر بے چارہ مایوس ہو کر کھیل کے گراونڈ کو ہمیشہ کے لیے چھوڑکر نشہ کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی صفر ہے سپورٹس بورڈ میں انتجربہ کار لوگ بیٹھے ہیں جو بلوچستان کو ترقی کی بجائے پستی کی طرف لے جا رہے ہیں سعید بابت کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ڈائیریکٹر بلوچستان سپورٹس بورڈکو میں نہیں جانتا مگر کارکردگی انکی بھی صفر ہے ایسے بندے کو ڈی جی لگایا جائے جو کھیلوں کو جانتا ہو یہ خود بھی سپورٹس مین ہو تاکہ وہ کھیلوں کی ترقی کے لیے دن رات کام کر سکے یہ اب خواب ہی رہ گیا ہے کہ بلوچستان سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ترقی کرے یہ لوگ کچھ عرصہ کے لیے آتے ہیں اور اپنی جیب بھر کر واپس چلے جاتے ہیں، کھیل کی تبائی میں ایسوسی ایشنز اور فیڈریشنز کے صدرز بھی زمہ دار ہیں جو کھیل کو آگے نہیں لانے دیتے یہی وجہ ہے کہ ہمارے صوبہ میں پلیرز کی کمی ہوتی جارہی ہے اور انٹرنیشنل گیمز میں بلوچستان کی نمائندگی 'آٹے میں نمک' کے برابرہے کاش حکومت چیک اینڈ بیلنس رکھتی تو صورت حال بلکل مختلف ہوتی، سعید بابت نے بڑے مایوس انداز میں چیف جسٹس سے اپیل بھی کی کہ آپ دوسرے صوبوںاور محکموں کی طرح بلوچستان سپورٹس بورڈ میں ایکشن لیں تاکہ دودہ کا دودہ اور پانی کا پانی ہو جائے اور محکمہ سپورٹس کی کرپشن کُھل کر عوام کے سمانے آجائیبلوچستان میں فٹ بال کو ایک تحصیل تک محدود کر دیا گیا ہے پھر آپ بتاہیں ہم کھیل میں کیسے ترقی کر سکتے ہیں۔سعید بابت نے پھوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مینے پرانے پلیرز کے ساتھ مل کر بلوچستان میں فٹ بال کی ترقی کے لیے کچھ لوگوں کو شامل کیا لیکن میری کوشش بھی سپورٹس کے دشمنوں اور مفاد پرستوں کو اچھی نہیں لگی یوں میں مایوس ہوکر خاموش ہوگیااور سپورٹس کی ترقی کا خواب دیکھنے والولے کا خواب مفاد پرسرتوں نے توڑ دیااور یہ لوگ فٹبال کی تبائی  میں بھی زمہ دار ہیں۔ سعید بابت نے کہا کہ فڈریشن ایسو سی ایشن کا مزہ دار لوگوں سے آڈٹ کرایا جائے ہمارے سپورٹس بورڈ کے پاس بہت فنڈ ہیں لیکن فنڈ کو پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ضائع کیا جا رہا ہے پوچھا جائے کہ عہ فنڈ کہاں جاتے ہیں کن کی جیب میں جاتے ہیں ان فنڈ میں کون کون حصہ دار ہوتا ہے۔سعید بابت نے کہا کہ نیشنل کیمپ میں جب ہم جائے تھے تو آنے جانے کا کرایہ ہم اپنے جیب سے ادا کرتے تاکہ کھیل میں پاکستان بلوچستان ترقی کریں اب تو فنڈ سے آفسران مفاد پرست لوگ جہازوں پر سفر کرتے ہیں اور کھیل برباد ہو رہا ہے سعید بابت نے بات کرتے ہوئے بہت جذباتی ہو رہے تھے وہ کھیل کی بر بادی پر بہت ناخوش اور پریشان ہیں نام نہاد مفاد پرست ان تجربہ کار لوگوں نے کھیل کا بیڑہ غرق کر دیا۔
Previous Post
Next Post

post written by:

0 Comments: