Wednesday, 21 November 2018

کوتلی ستیاں:بھن کے علاقے میں چوروں نے بیس سے زائد گھروں کا صفایا کردیا

کوٹلی ستیاں (طاہرمحمودستی سے) کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقے بھن میں چوروں نے خوب اپنے ہاتھ رنگے پولیس کاروائی تو دور کی بات میڈیا سے بات تک کرنا گہوارہ نہیں کیا. تفصیلات کیمطابق کوٹلی ستیاں یوسی دھیرکوٹ ستیاں بھن میں گزشتہ رات چوروں نے اپنے ہاتھ خوب رنگے 20 سے زائد گھروں کا مکمل صفایا کردیا. ابتدائی رپورٹ کے مطابق تھانہ کوٹلی ستیاں میں اطلاع دینے پر ایس ایچ او نے کاروائی کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کردیا
متاثرین نے ایم پی اے میجر لطاسب ستی سے رابطہ کیا اور متعلقہ صورتحال سے آگاہ کیا میجر صاحب کے حکم کے باوجود پولیس کے دو ملازم وہ بھی صرف سول کپڑوں میں چکر لگا کے واپس ہوگئے. ایس ایچ او کوٹلی ستیاں ملک ظہیرالدین بابر نے میڈیا کو موقف دینے سے بھی انکار کردیا ھے کہا کہ پی آر او نے میڈیا کو موقف دینے سے منع کیا ھے اہل علاقہ پولیس کی اس بڑی واردات کے باوجود کاروائی نہ کرنے پر سراپا احتجاج ہے انھوں نے بتایا کہ ہمارے گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان راتوں رات چوری ہوا اور پولیس کاروائی سے بھی ٹال مٹول رہی ہے یہ پولیس ہمیشہ ایسی وارداتوں میں انکوں کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اگر بروقت کاروائی ہوتی تو یہ وارداتیں کنٹرول کی جاتی.  اہل علاقہ اور متاثرین نے ایم پی اے میجر لطاسب ستی صاحب اور ایم این اے صداقت علی عباسی سے فوری نوٹس لینے اور پولیس کو ملوث ملزم کیخلاف مقدمات درج کر کے کاروائی کرنے کی پرزور اپیل کی ھے مزید بتایا کہ پولیس ہمیں تحفظ دینے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے
Previous Post
Next Post

post written by:

0 Comments: