تلہ گنگ:گھریلو جھگڑا ماں نے دو معصوم بچوں کے ساتھ ساتھ اپنی کلائیاں بھی کٹ ڈالی
تلہ گنگ ( نمائندہ ہی پی یو جے سے) گھریلو جھگڑا ماں نے دو معصوم بچوں کے ساتھ ساتھ اپنی کلائیاں بھی کاٹ لیں تینوں کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔ تلہ گنگ شہر کے محلہ عید گاہ میں گھریلو جھگڑا پر ماں نے اپنے معصوم بچوں کی کلائی کاٹنے کے ساتھ ساتھ آٹھ ماہ کے بیٹے کی انٹریاں بھی کاٹ دیں۔ واقعہ کے بعد 25 سالہ ماں نے اپنی بھی دونوں کلائیاں کاٹ دیں۔ تینوں زخمیوں کو سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد بچوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی تلہ گنگ زراعت بلوچ نے تلہ گنگ میں ہونے والے افسوس ناک واقع کا مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ عورت کے خاوند کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

0 Comments: