ٹیکسلا:جمیل آباد قتل ک8 لرزہ خیز واردات بائیس سالہ نوجوان قتل دوسرا زخمی
ٹیکسلا ( نعمان فاروق خان سے) تھانہ ٹیکسلا کی حدود جمیل آباد گلی نمبر 31 راجہ کریانہ سٹور میں قتل کی لرزہ خیز واردات ،موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش مزاحمت پر نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر بائیس سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا،دوسرا شدید زخمی ،ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق جمیل آباد گلی نمبر 31 کے قریب شاہدتوقیر اور اسکا کزن شاہ زیب اپنی کریانہ کی دکان پر موجود تھے کہ دو نوجوان آئے اور کہا کہ موٹرسائیکل کی چابی دو جس پر ہکا بکا رہ گئے اور کہا کیوں دے چابی ، ملزمان کا کہنا تھا کہ جلدی کرو ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا اس پر دونوں میں مڈ بھڑ ہوگئی جس پر ملزمان نے دونوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے نتیجے میں بائیس سالہ شاہد توقیر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکے کزن شاہ زیب کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردیا گیا،جہاں حالت خراب ہونے پر شاہ زیب کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کردیا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،

0 Comments: